پاک-بھارت تنازع، آئی سی سی نے کمیٹی بنا دی

0 1,023

آئی سی سی نے پی سی بی اور بی سی سی آئی کے مابین مالی تنازع کو حل کرنے کے لیے 3 رکنی تنازع کمیٹی بنا دی ہے جس کی سربراہی مائیکل بیلوف کریں گے جبکہ دیگر دو ارکان میں جان پالسن اور اینا بیلی بینٹ شامل ہیں۔

اس تنازع کا پس منظر یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انڈین کرکٹ بورڈ کو باہمی رضامندی سے طےشدہ 6 سیریز کے معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنے پر پہلے 70 ملین ڈالرز کا نوٹس بھیجا اور اس کے بعد 2017 میں آئی سی سی کو نوٹس بھیجا کہ معاملے کو حل کروانے کے لیے ثالثی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

یاد رہے کہ بی سی سی آئی نے 2014 میں پی سی بی سے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت دونوں کے مابین آئندہ آٹھ سالوں میں 6 سیریز کھیلی جانی تھیں۔ 4 سیریز کی آمدنی پاکستان اور 2 سیریز کی آمدنی انڈیا کی ملنی تھی مگر سیاسی کشیدگی کا بہانہ بنا کر بھارتی بورڈنے کھیلنے سے انکار کر دیا، جس کی وجہ سے پی سی بی کو مبینہ طور پر 200ملین ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔