محمد عامر فٹنس مسائل کا شکار

0 1,104

آئرلینڈ کے خلاف تاریخی ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن خاصی تسلی بخش ہے مگر پریشان کن بات یہ ہے کہ گرین ٹیم کے اہم ترین گیند باز محمد عامر فٹنس مسائل کا شکار ہو چکے ہیں۔

محمد عامر پہلی اننگز میں تو بہت عمدہ گیند بازی کرتے رہے مگر دوسری اننگز میں تیز گیندباز نے اپنے چوتھے اوور کی دوسری گیند کرائی ہی تھی کہ وہ شدید تکلیف میں دکھائی دینے لگے۔ کپتان سرفراز احمد وکٹوں کے پیچھے سے دوڑتے ہوئے عامر کے پاس آئے اور کچھ دیر دونوں کے درمیان اس حوالے سے بات چیت ہوتی رہی، جس کے بعد عامر امپائر سے اپنا ہیٹ اور سویٹر لے کر میدان سے چلے گئے۔ بقیہ اوور شاداب خان نے مکمل کیا، یقینی طور پر کپتان سرفراز انگلینڈ کے خلاف اہم میچز سے قبل اپنے اٹیکنگ گیند باز کے حوالے سے کوئی رسک لینا نہیں چاہتے ہوں گے اسی لئے انہوں ے عامر کو ٹانگ کی کسی بڑی انجری سے بچانے کے لیے یہ فیصلہ کیا۔

تیسرے دن کے احتتام پر پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین تاریخی میچ کی صورتحال کچھ یوں ہے کہ ٹیسٹ میچ کا پہلا دن تو بارش کی نظر ہو گیا جبکہ دوسرے دن جب میچ شروع ہوا تو مہمان دستے کے ابتدائی بلےباز بری طرح ناکام ہو گئے ایسے نازک حالات میں آخری کھلاڑیوں فہیم اشرف اور شاداب خان نے غیرمعمولی کارکرگی کا مظاہرہ کر کے ڈوبتی نیا کو بچا لیا جس سے ناصرف ابتدائی خسارے کا کافی ازالہ ممکن ہوا بلکہ ٹیم بھی قدر محفوظ پوزیشن تک پہنچ گئی اور 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 310 کے مجموعے پر سرفراز نے اننگ ڈیکلیئر کر دی۔

جواب میں آئرلینڈ کے بلے باز میدان میں اترے تو پاکستانی گیندباز بھوکے شیروں کی طرح ان پر چھپٹے اور کھل کر کھیلنے نہ دیا جس کی پاداش میں ساری ٹیم 130 رنز پر ڈھیر ہو کر فالوآن ہو گئ۔ دوسری اننگ میں میزبان ٹیم نے قدر پر اعتماد آغاز کیا اور اب کیون اوبرائن کی ناقابل شکست نصف سنچری کے ساتھ میچ میں واپسی کے لیے پر امید ہے۔