محمد عامر نے ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی

0 1,397

ڈبلن میں کھیلے جا رہے پاکستان اور آئرلینڈ کے میچ میں تیزگیند باز محمد عامر نے ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری مکمل کر لی۔ عامر نے 31ویں ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ کے بلےباز گیری ولسن کو آؤٹ کر کے یہ اہم سنگ میل عبور کیا۔ اور یوں وہ 100 سے زائد ٹیسٹ وکٹیں کمانے والے 18ویں پاکستانی گئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اب تک بائیں ہاتھ کے صرف دو پاکستانی گیند باز وسیم اکرم اور محمد عامر ہی یہ کارنامہ انجام دے پائے ہیں۔

2010سال عامر کے لیے بہت منحوس ثابت ہوا۔ اسپارٹ فکسنگ کے کیس میں ان کا کیریئر داؤ پر لگا دیا تاہم 5 سالہ پابندی کے بعد عامر نے کمال محنت سے واپسی کی اور اب جا کر پہلا بڑا ہدف عبور کیا۔ عامر اپنے ٹیسٹ کیریئر کے حوالے سے اس حد تک سنجیدہ ہیں کہ وہ اسے طول دینے کے لئے محدود اوورز کی کرکٹ کو چھوڑنے کا بھی عندیہ دے چکے ہیں تاہم فی الحال وہ تینوں فارمیٹ میں ٹیم کا ام ہتھیار ہیں۔

بائیں ہاتھ کے صرف دو پاکستانی گیند باز ہی یہ کارنامہ انجام دے پائے ہیں

پاکستان کی جانب سے وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے دیگر کھلاڑیوں میں سرفہرست وسیم اکرم ہیں جنہیں 414 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس کے بعد 373 وکٹوں کے ساتھ وقار یونس اور تیسرے نمبر پر عظیم کرکٹر عمران خان ہیں جن کی وکٹوں کی تعداد 362 ہے۔ دیگر گیند بازوں میں دانش کنیریا 261، عبدالقادر 236، ثقلین مشتاق 208، مشتاق احمد 18، شعیب اختر 178، سعید اجمل 178، سرفراز نواز 177، اقبال قاسم 171، یاسر شاہ 165، عمر گل 163، فضل محمود 139،انتخاب عالم 125، محمد آصف106 اور عبدالرزاق 100وکٹیں کما چکے ہیں۔

یاد رہے اس فہرست میں محمد عامر اور یاسرشاہ دو ہی ایسے گیندباز ہیں جو اب بھی ٹیسٹ کھیل رہے ہیں اور ان کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنی وکٹوں کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ کر سکیں۔