مہندر سنگھ دھونی کا ٹی20 میں نیا ریکارڈ

0 1,241

انڈیا کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹی20 فارمیٹ میں 6 ہزار رنز مکمل کر کے اپنی کرکٹ کیپ پر ایک اور پنکھ سجا لیا ہے، دھونی نے یہ کارنامہ گزشتہ دن فیروز شاہ اسٹیڈیم میں منعقد آئی پی ایل کے اہم میچ میں چنائے سپر کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے دہلی ڈیرڈیلولز کے خلاف انجام دیا، میچ سے قبل دھونی کو 6 ہزار رنز مکمل کرنے کے لئے صرف 10 رنز درکار تھے مگر چنائے کے کپتان میچ میں 17 رنز بنانے میں کامیاب رہے اور پھر ٹریٹ بولٹ کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

اس طرح دھونی 6 ہزار کا سنگ میل عبور کرنے ولے 5ویں انڈین بن گئے ہیں، دھونی کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں سریش رہانے 7708 رنز، ویرات کوہلی 7621 رنز، روہت شرما 7303 رنز اور گوتم گھمبیر 6402 رنز پہلے ہی سمیٹ رکھے ہیں۔

اور اگر عالمی سطح پر ٹی20 فارمیٹ میں زیادہ رنز بنانے والوں کا جائزہ لیں تو ویسٹ انڈیز کے خطرناک ترین بلےباز کرس گیل سرفہرست ہیں جس نے 21 سنچریوں اور 50 نصف سنچریوں کے ساتھ 11436 رنز کا پہاڑ جوڑ رکھا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے برینڈن میکلم کا نام موجود ہے جس نے 335 میچوں میں 30.70 کی ایوریج سے 9119 رنز بنا رکھے ہیں۔

واضح رہے دھونی کی چنائے سپرکنگز سپر سکس مرحلے میں جگہ بنا چکے ہیں۔