پاکستان کی کامیابی، کس نے کیا کہا؟

0 3,967

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی کامیابی کئی پہلوؤں سے یادگار ہے۔ ایک تو یہ بالکل نوآموز ٹیم کی بہت بڑی کامیابی ہے، وہیں محمد عباس کی صورت میں نئے ستارے کے ابھرنے کا بھی اعلان ہے۔ پاکستان کی اس کامیابی کو کس نے کن الفاظ میں سراہا؟ اس کے لیے "ٹوئٹر" ہی کافی ہے۔ سب سے انوکھی مبارک باد تو خود لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کے ٹوئٹ سے ملی کہ جس نے پاکستان کی قومی زبان اردو کا بھی انتخاب کیا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے مبارک بعد میں قائد اعظم کے اقوال اتحاد، یقین محکم اور تنظیم کے ساتھ ساتھ صلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارت کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کپتان سرفراز، کوچ مکی ارتھر اور دیگر عملے کے اراکین کے ساتھ تمام پاکستانیوں کو مبارکباد بھی دی۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے تاریخی کامیابی پر محمد عباس، محمد عامر اور حسن علی کی باؤلنگ کو خاص طور پر سراہا۔

ایک اور سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا کہ عرصہ ہو گیا انگلینڈ کے خلاف اتنی جامع کارکردگی دیکھنے کو نہیں ملی تھی۔

سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے کہا کہ کبھی حوصلہ نہ ہارنے کے عزم اور خود پر یقین نے اس ناتجربہ ٹیم کو کامیابی دلائی۔

شعیب ملک نے کہا کہ خوشی اپنیٹیم کو ایک جامع آل راؤنڈ کارکردگی پیش کرتے دیکھنا ہے۔ اس پر لارڈز اور پھر انگلینڈ کے خلاف کامیابی اگلی سطح کی خوشی ہے جس پر افطار کے بعد ناچیں گے۔

محمد حفیظ نے خاص طور پر محمد عباس اور محمد عامر کی کارکردگی کو سراہا۔

دورے کے لیے منتخب نہ ہونے والے وہاب ریاض نے اپنی جگہ جانے والے محمد عباس کی تعریف میں کوئی بخل نہیں کیا اور کہا کہ یہ کامیابی رمضان کے دوسرے عشرے کی ہے۔

اس تاریخی کامیابی کا حصہ رہنے والے کھلاڑیوں میں سے حسن علی اور شاداب خان نے کچھ ان الفاظ کا سہارا لیا۔

معروف صحافی ساجد صادق نے ناصر حسین کے یہ شاندار الفاظ پیش کیے، جو انہوں نے میچ کے بعد اپنے تجزیے میں کہے تھے:

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھی پاکستان کی کارکردگی کو سراہا:

جبکہ ویسٹ انڈیز کے این بشپ نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا:

ڈینی موریسن نے سرفراز احمد اور ان کے نوجوان شیروں کو مبارکباد دی:

بھارت کے سابق کھلاڑی محمد کیف ہمیشہ پاکستانی کرکٹ کو سراہتے رہتے ہیں اور اس بار بھی پیچھے نہيں رہے اور کہا کہ پاکستان نے ہر شعبے میں انگلینڈ کو پچھاڑا ہے۔