چنئی سپر کنگز تیسری مرتبہ آئی پی ایل چیمپیئن بن گیا

1 1,783

انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کے گیارہویں سیزن کا فائنل چنئی سپرکنگز نے جیت لیا۔ دھونی الیون شین واٹسن کی شاندار سنچری کی بدولت تیسری مرتبہ آئی پی ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ یاد رہے کہ فکسنگ اسکینڈل میں دو برس کی پابندی کے بعد رواں سیزن میں چنئی سپر کنگز کی پہلی انٹری تھی۔

وانکھیڑے اسٹیڈیم، ممبئی میں آئی پی ایل کا فائنل معرکہ چنئی سپرکنگز اور سن رائزرز حیدرآباد کے مابین کھیلا گیا۔ سن رائزرز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز کا مجموعہ کھڑا کر دیا جس میں 47 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ حصہ کپتان کین ولیمسن کا رہا جبکہ یوسف پٹھان 45 رنز بنانے میں کامیاب رہے ان کے علاوہ شیکھر دھون 26، شکیب الحسن 23 اور کارلوس بریتھویٹ 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور اس طرح حیدرآباد نے چنئی کو 179 رنز کا ٹارگٹ مہیا کر دیا۔

ہدف کا پیچھا کرنےکے لئے چنئی سپرکنگز نے دو تجربہ کار غیر ملکیوں شین واٹسن اور فف دوپلیسی کو میدان میں اتارا۔ پلیسی صرف 10 رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئے جس کے بعد سریش رائنا آئے۔ اسکور میں 32 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد رائنا بھی دغا دے گئے مگر واٹسن اپنی شاندار اور جارحانہ اننگز کے ساتھ کریز پر ڈٹے رہے اور امباتی رائیڈو کے ساتھ مل کر 9 گیندیں پہلے ہی ہدف عبور کر دیکھایا۔ واٹسن نے 57 گیندوں پر ناقابل شکست 117 رنز بنائے جس میں 8 شاندار چھکوں اور 11 چوکے شامل تھے۔

شین واٹسن سنچری بنانے کے بعد