بالی ووڈ اداکار نے آئی پی ایل میں فکسنگ کا اعتراف کرلیا

0 1,602

انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) ایک مرتبہ پھر سٹے بازی کے حوالے سے خبروں کی زینت بنا ہوا ہے، اس مرتبہ اس تنازعہ میں بالی ووڈ کے اداکار اور ڈائریکٹر ارباز خان کا نام سامنے آیا ہے جس نے اعتراف کی ہے کہ گزشتہ سال اس نے آئی پی ایل میں جوا کھیلتے ہوئے تقریبا پونے تین کروڑ روپے ہار گیا تھا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق 50 سالہ اداکار نے اقرار کیا ہے کہ وہ گزشتہ چھ سالوں سے آئی پی ایل کے میچوں پر جوا کھیل رہا ہے۔مہاشٹرا پولیس تھانے میں اداکار نے الزام لگایا کہ جب اس نے رقم کی مزید ادائیگی ختم کر دی تو بکی نے انہیں دھمکیاں دینا شروع کر دیں، انکوائری کے دوران معلوم ہوا کہ سونو جالن نامی بکی کے ساتھ مل کر میچوں پر جوا لگایا اور خطیر رقم کا نقصان ہوا۔
20
پولیسنے سونو جالان کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید انکوائری کے لئے ارباز خان کو بھی تحقیقات میں شامل ہونے کے لئے پولیس نے خط ارسال کر دیا ہے۔سینئر انسپکٹر اور اینٹی ایکسٹارشن سیل کے سربراہ پردیپ شرما نے کہا ہے کہ انکوائری سیشن کے دوران ارباز کان او جالان کے مابین ممکنہ روابط کا بھی بتا چلا ہے۔