پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ، چوتھے دن کی جھلکیاں

0 930

راولپنڈی میں پاک-آسٹریلیا تاریخی ٹیسٹ اب اُکتا دینے والے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ چوتھے روز کھیل کا ابتدائی سیشن کھانے کے وقفے کے بعد ہی شروع ہوا کیونکہ کل رات کی بارش کی وجہ سے میدان گیلا تھا۔ یعنی اس میچ کو بے نتیجہ بنانے میں اک یہی کسر رہ گئی تھی۔

بہرحال، چوتھے دن کا کھیل مکمل ہوا تو آسٹریلیا 7 وکٹوں پر 449 رنز پر موجود تھا یعنی پاکستان کے پہلی اننگز کے اسکور 476 رنز سے صرف 27 قدموں کے فاصلے پر۔ عثمان خواجہ کے بعد مارنس لبوشین بھی نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے جبکہ اسٹیون اسمتھ کی اننگز 78 رنز پر تمام ہوئی۔ نعمان علی نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آخری روز یہ ٹیسٹ ایسے ہی جاری رہتے ہوئے بے نتیجہ ہوتا ہے یا کہانی میں ابھی کوئی موڑ باقی ہے؟ تب تک چوتھے دن کے کھیل کی جھلکیاں ہی دیکھ لیتے ہیں: