پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ، پانچویں دن کی جھلکیاں

0 677

پاک-آسٹریلیا سیریز 2022ء کا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے تک پہنچے ختم ہو گیا ہے۔ میچ کی خاص بات پاکستان کے باؤلر نعمان علی کی کیریئر بیسٹ 6 وکٹیں اور امام الحق کی دونوں اننگز میں سنچریاں رہیں۔ ان کے علاوہ اظہر علی کے پہلی اننگز میں 185 اور عبد اللہ شفیق کی دوسری اننگز میں 136 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز بھی نمایاں رہیں۔

میچ کے پانچویں دن آسٹریلیا اپنی پہلی اننگز میں 459 رنز پر آل آؤٹ ہو گیا۔ پہلی اننگز میں صرف 17 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد پاکستان نے دوسری اننگز شروع کی جس میں دونوں اوپنرز ہی آخر تک کھیلتے رہے۔ انہوں نے باقی ماندہ 77 اوورز میں 252 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ کی۔ پی سی بی کے شکریے کے ساتھ اس دن کی جھلکیاں آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں: