ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا کی مسلسل ساتویں کامیابی

0 1,000

یہ تاریخ کا پہلا آسٹریلیا-بنگلہ دیش ویمنز ون ڈے انٹرنیشنل تھا، جہاں آسٹریلیا کی کامیابی کوئی انہونی بات نہیں تھی۔ ویمنز ورلڈ کپ میں مسلسل ساتویں کامیابی کے ساتھ آسٹریلیا کو ہرانے والا اب کئی نظر نہیں آتا۔ لیکن اس میچ کی خاص بات تھی صرف 136 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کا ابتدا ہی میں پانچ وکٹوں سے محروم ہو جانا۔ اگر بیتھ مونی 66  رنز کی فیصلہ کُن اننگز نہ کھیل پاتیں تو شاید صورت حال کافی مختلف ہوتی بلکہ ہمیں اپ سیٹ بھی دیکھنے کو مل سکتا تھا۔

یہ میچ بارش کی وجہ سے 43 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ جس میں بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے صرف 136 رنز بنائے۔ لتا مونڈل کے 33 اور شرمین اختر کے 24 رنز سب سے نمایاں رہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے جیس جوناسن اور ایشلی گارڈنر نے کمال کی باؤلنگ کی۔

ویمنز ورلڈ کپ - میچ نمبر 25

آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش

نتیجہ: آسٹریلیا 5 وکٹوں سے جیت گیا

بنگلہ دیش (43 اوورز)135-6
لتا مونڈل3363
شرمین اختر2456
آسٹریلیا باؤلنگامرو
جیسن جوناسن93132
ایشلی گارڈنر81232

آسٹریلیا🏆136-5
بیتھ مونی6675
اینابیل سدرلینڈ2639
بنگلہ دیش باؤلنگامرو
سلمیٰ خاتون90233
ناہیدہ اختر50331

ایک ایسے میچ جس میں ویسے ہی اوورز گھٹ چکے تھے، ان دونوں باؤلرز نے اپنے 17 اوورز میں صرف 36 رنز دیے اور چار وکٹیں بھی حاصل کیں۔ جیس نے اپنے 9 اوورز میں صرف 13 اور ایشلی نے 8 اوورز میں محض 23 رنز دیے۔

لیکن اس بظاہر معمولی ہدف کا تعاقب بھی آسٹریلیا کے لیے اتنا آسان ثابت نہیں ہوا۔ ابتدائی 10 اوورز ہی میں اس کی تین وکٹیں گر گئیں، وہ بھی تجربہ کار ایلیسا ہیلی، کپتان لیگ میننگ اور اِن فارم ریچل ہینز کی، جو سب سلمیٰ خاتون کو وکٹ دے گئیں۔

یہاں پر بیتھ مونی نے میدان سنبھالا۔ گو کہ تالیا میک گرا اور ایشلی گارڈنر زیادہ دیر تک ان کا ساتھ نہیں دے پائیں لیکن اینابیل سدرلینڈ نے 26 رنز کے ساتھ ان کا بہترین ساتھ دیا۔

چھٹی وکٹ پر مونی اور سدرلینڈ نے 66 رنز کی ناقابلِ شکست رفاقت کی جو فاتحانہ ثابت ہوئی۔

اس کے ساتھ ہی پہلے مرحلے میں آسٹریلیا کے تمام میچز مکمل ہوئے البتہ بنگلہ دیش کو اپنا آخری میچ دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کے خلاف کھیلنا ہے۔

ویمنز ورلڈ کپ 2022ء - پوائنٹس ٹیبل

میچزجیتےہارےپوائنٹسنیٹ رن ریٹ
آسٹریلیا770141.283
جنوبی افریقہ64190.092
ویسٹ انڈیز7337‎-0.885
انگلینڈ63360.778
بھارت63360.768
نیوزی لینڈ6244‎-0.229
بنگلہ دیش6152‎-0.809
پاکستان6152‎-0.280