[ریکارڈز] ہدف کے کامیاب تعاقب میں پاکستان کے سب سے زیادہ رنز

پاکستان کرکٹ کو ناقابلِ یقین کہتے ہیں نا؟ جسے یقین نہیں وہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے کی جھلکیاں دیکھ لے، جس میں پاکستان نے 349 رنز کے ہدف کا بھی کامیابی سے تعاقب کر لیا۔
یہی ٹیم تھی کہ جو صرف ایک دن پہلے 314 رنز کے تعاقب میں 88 رنز سے ہاری تھی لیکن اسی میدان پر، تقریباً اسی ٹیم کے ساتھ پاکستان نے کہیں بڑے ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا۔
349 رنز بہت بڑا ہدف ہے، خاص طور پر پاکستان کے لیے کیونکہ ون ڈے انٹرنیشنل کی تاریخ میں کبھی اتنا بڑا ہدف حاصل نہیں کر پایا تھا۔
پوری تاریخ میں صرف 7 ایسے مواقع آئے ہیں کہ جن میں پاکستان نے 300 یا اس سے زیادہ کا کوئی ہدف کامیابی سے عبور کیا ہو۔ ان میں بھی سب سے بڑا ہدف 327 رنز کا تھا۔ جو اس نے مارچ 2014ء میں بنگلہ دیش کے خلاف ایشیا کپ میں حاصل کیا تھا۔ یہ وہی یادگار مقابلہ تھا کہ جس میں احمد شہزاد کی سنچری، فواد عالم کے قیمتی 74 رنز اور سب سے بڑھ کر شاہد آفریدی کی طوفانی بلے بازی کی بدولت پاکستان آخری اوور میں صرف تین وکٹوں سے جیتا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان نے 2005ء سے 2008ء کے دوران بھارت کے خلاف چار مقابلوں میں 300 سے اس سے زیادہ کے ہدف حاصل کیے ہیں۔ 2005ء میں احمد آباد کا ون ڈے، پھر 2006ء میں پشاور میں ایک یادگار مقابلے میں کہ جہاں پاکستان نے تین، تین وکٹوں سے کامیابیاں حاصل کیں۔ پھر 2007ء میں موہالی کے میدان پر یونس خان کی سنچری اور ایک مرتبہ پھر شاہد آفریدی کے فیصلہ کن وار کی بدولت 322 رنز کا ہدف حاصل کیا۔ جولائی 2008ء میں کراچی میں ایشیا کپ کے ایک میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف 309 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔
پاکستان ایک مرتبہ انگلینڈ کے خلاف بھی 300 سے زیادہ کا ہدف حاصل کر چکا ہے۔
گو کہ پاکستان نے ایک بار سری لنکا کے خلاف بھی ہدف کے تعاقب میں 300 رنز بنائے تھے۔ لیکن ہدف 295 رنز کا ہی تھا، یعنی یہ 300 رنز کا ہدف نہیں کہلائے گا۔
پاکستان اور ون ڈے کرکٹ: ہدف کے کامیاب تعاقب میں سب سے زیادہ رنز
فاتح | رنز | وکٹیں | حریف | بمقام | بتاریخ |
---|---|---|---|---|---|
![]() | 352 | 4 | ![]() | لاہور | 31 مارچ 2022ء |
![]() | 329 | 7 | ![]() | میرپور | 4 مارچ 2014ء |
![]() | 322 | 6 | ![]() | موہالی | 8 نومبر 2007ء |
![]() | 319 | 7 | ![]() | احمد آباد | 12 اپریل 2005ء |
![]() | 311 | 7 | ![]() | پشاور | 6 فروری 2006ء |
![]() | 309 | 2 | ![]() | کراچی | 2 جولائی 2008ء |
![]() | 304 | 6 | ![]() | کارڈف | 4 ستمبر 2016ء |
ویسے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کے سب سے بڑے 'رن چَیز' کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے پاس ہے۔ مارچ 2006ء میں اس نے ایک یادگار مقابلے میں 435 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ اسے تاریخ کا بہترین ون ڈے کہتے ہیں۔
ون ڈے انٹرنیشنل: ہدف کے کامیاب تعاقب میں سب سے زیادہ رنز
فاتح | رنز | وکٹیں | حریف | بمقام | بتاریخ |
---|---|---|---|---|---|
![]() | 438 | 9 | ![]() | جوہانسبرگ | 12 مارچ 2006ء |
![]() | 372 | 6 | ![]() | ڈربن | 5 اکتوبر 2016ء |
![]() | 364 | 4 | ![]() | برج ٹاؤن | 20 فروری 2019ء |
![]() | 362 | 1 | ![]() | جے پور | 16 اکتوبر 2013ء |
![]() | 359 | 6 | ![]() | موہالی | 10 مارچ 2019ء |