پاک-لنکا ویمنز سیریز، پاکستانی ٹیم کا اعلان ہو گیا

اگلے مہینے یعنی جون میں صرف پاکستان کی مردوں کی ٹیم ہی مصروف نہیں ہوگی بلکہ خواتین کو بھی سری لنکا کی میزبانی کا شرف حاصل ہوگا۔ اس ہوم سیریز کے لیے پاکستان نے اپنے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے جس میں گل فیروزہ اور طوبیٰ حسن کی صورت میں دو نئے چہرے نظر آ رہے ہیں۔
بسمہ معروف کی قیادت میں یہ ٹیم 24 مئی سے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز یکم جون سے ہوگا جس میں تین مقابلے ہوں گے۔ یہ تمام میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
سعدیہ اقبال اور کائنات امتیاز صحت یابی کے بعد ٹیم میں واپس نظر آ رہی ہیں جبکہ عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا بلکہ خود کپتان بسمہ معروف فیئر بریک انوی ٹیشنل ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے بعد وطن واپس آئی ہیں۔ عالیہ ریاض اور ڈیانا بیگ کی ٹیم ٹورنیڈوز نے فائنل میں کامیابی حاصل کر کے ٹورنامنٹ بھی جیتا۔
سری لنکا ویمنز کا دورۂ پاکستان 2022ء - شیڈول
بمقابلہ | بمقام | بتاریخ | ||
---|---|---|---|---|
![]() | ![]() | پہلا ٹی ٹوئنٹی | کراچی | 24 مئی 2022ء |
![]() | ![]() | دوسرا ٹی ٹوئنٹی | کراچی | 26 مئی 2022ء |
![]() | ![]() | تیسرا ٹی ٹوئنٹی | کراچی | 28 مئی 2022ء |
![]() | ![]() | پہلا ون ڈے | کراچی | یکم جون 2022ء |
![]() | ![]() | دوسرا ون ڈے | کراچی | 3 جون 2022ء |
![]() | ![]() | تیسرا ون ڈے | کراچی | 5 جون 2022ء |
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:
بسمہ معروف (کپتان)، ارم جاوید، انعم امین، ایمن انور، ڈیانا بیگ، سعدیہ اقبال، طوبیٰ حسن، عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، عمیمہ سہیل، فاطمہ ثنا، کائنات امتیاز، گل فیروزہ، منیبہ علی اور ندا ڈار۔
ون ڈے اسکواڈ:
بسمہ معروف (کپتان)، انعم امین، ایمن انور، ڈیانا بیگ، سدرہ امین، سدرہ نواز، سعدیہ اقبال، صدف شمس، طوبیٰ حسن، عالیہ ریاض، عمیمہ سہیل، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، منیبہ علی اور ندا ڈار۔