مشفق 175 پر دیکھتے رہ گئے، ڈبل سنچری نہ بن سکی

0 947

بنگلہ دیش کے بلے باز مشفق الرحیم اپنی چوتھی ڈبل سنچری سے محروم رہ گئے کیونکہ دوسرے اینڈ سے تمام کھلاڑی اپنی وکٹیں دے گئے۔

میرپور ٹیسٹ میں جب لٹن داس اپنے کل کے اسکور 135 میں صرف 6 رنز کا اضافہ کر کے آؤٹ ہوئے تو ان کی ریکارڈ شراکت داری 272 رنز پر تمام ہوئی۔

تب سب کی نظریں مشفق پر تھیں کہ وہ اپنی چوتھی ڈبل سنچری تک پہنچے۔ لیکن سوائے تیج الاسلام کے کسی نے مشفق کا ساتھ نہیں دیا۔ وہ 37 گیندوں پر 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، یہاں تک کہ عبادت حسین کا 20 گیندوں پر صفر آخری وکٹ بنا۔

بنگلہ دیش کی پہلی اننگز 365 رنز پر مکمل ہوئی یعنی آخری پانچ وکٹیں صرف 90 رنز کے اضافے سے گریں۔ مشفق 175 پر ناٹ آؤٹ میدان سے واپس آئے۔ انہوں نے 355 گیندیں کھیلیں اور 21 چوکے بھی لگائے۔

سری لنکا کا دورۂ بنگلہ دیش 2022ء - دوسرا ٹیسٹ

‏23 تا 27 مئی 2022ء

شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم، میرپور، بنگلہ دیش

بنگلہ دیش کی پہلی اننگز

بنگلہ دیش (پہلی اننگز)365
مشفق الرحیم175*355کاسن راجیتھا5-6428.2
لٹن داس141246اسیتھا فرنینڈو4-9326

مشفق اس سے پہلے تین ڈبل سنچریاں بنا چکے ہیں، جن میں سے پہلی انہوں نے مارچ 2013ء میں سری لنکا کے خلاف ہی بنائی تھی۔ یہ گال ٹیسٹ تھا کہ جس میں مشفق نے 437 گیندوں پر 200 رنز بنائے تھے۔

اس کے بعد وہ 2018ء اور 2020ء میں میرپور کے اسی میدان پر زمبابوے کے خلاف دو ڈبل سنچریاں بنا چکے ہیں۔ 2018ء میں کیریئر بیسٹ 219 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی اور پھر فروری 2020ء میں زمبابوے ہی کے خلاف اسی میدان پر ناٹ آؤٹ 203 رنز بنائے۔

مشفق کی کیریئر سنچریوں کی تعداد اب 9 تک پہنچ چکی ہے، 25 نصف سنچریاں اس کے علاوہ ہیں۔ وہ پچھلے ٹیسٹ میں ہی 5 ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے بنگلہ دیش کے پہلے بیٹسمین بنے ہیں۔

مشفق کی بہترین ٹیسٹ اننگز

رنزگیندیں46بمقابلہبمقامبتاریخ
219*421181 زمبابوےمیرپور‏11 نومبر 2018ء
203*318280 زمبابوےمیرپور ‏22 نومبر 2020ء
200321221 سری لنکاگال‏8 مارچ 2013ء
175*355210 سری لنکا میرپور‏23 مئی 2022ء
159260231 نیوزی لینڈویلنگٹن‏12 جنوری 2017ء
127262162 بھارتحیدرآباد‏9 فروری 2017ء
116243151 ویسٹ انڈیزکنگزٹاؤن‏5 ستمبر 2014ء
10528240 سری لنکاچٹوگرام‏15 مئی 2022ء
101114171 بھارتچٹوگرام‏17 جنوری 2010ء