لارڈز کا لارڈ جو روٹ، 10 ہزار ٹیسٹ رنز بنا لیے

0 1,002

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں جہاں شاندار مقابلہ دیکھنے کو ملا، وہیں لارڈز کے میدان پر ایک تاریخی سنگِ میل بھی عبور ہوا۔ انگلینڈ کے جو روٹ نے اپنی 115 رنز کی فاتحانہ اننگز کے دوران 10 ہزار ٹیسٹ رنز بھی مکمل کیے۔

آخری لمحات میں جب انگلینڈ کو فتح کے لیے 16 رنز درکار تھے، تب ٹم ساؤتھی کی ایک گیند پر جو روٹ نے دو رنز حاصل کیے، جس کے ساتھ نہ صرف ان کی 26 ویں ٹیسٹ سنچری مکمل ہوئی، بلکہ ساتھ ہی 10 ہزار ٹیسٹ رنز بھی پورے ہوئے۔

جو روٹ کے ٹیسٹ کیریئر پر ایک نظر

میچزرنزبہترین اننگزاوسط10050
1181001525449.572653

یوں جو روٹ انگلینڈ کی تاریخ کے محض دوسرے بیٹسمین بن گئے، جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنائے ہیں۔

ان سے پہلے واحد انگلش بیٹسمین ایلسٹر کُک تھے، جنہوں نے اپنے کیریئر میں 12,472 رنز بنائے۔

سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے انگلش بلے باز

ناممیچزرنزبہترین اننگزاوسط10050
ایلسٹر کک1611247229445.353357
جو روٹ1181001525449.572653
گراہم گوچ118890033342.582046
ایلک اسٹیورٹ133846319039.541545
ڈیوڈ گاور117823121544.251839

روٹ سے پہلے کُل 13 ایسے بیٹسمین گزرے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا ہندسہ عبور کیا۔ سب سے نمایاں بھارت کے سچن تنڈولکر ہیں جو 15,921 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز کا عالمی ریکارڈ رکھتے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز

ناممیچزرنزبہترین اننگزاوسط10050
سچن تنڈولکر20015921248*53.785168
رکی پونٹنگ1681337825751.854162
ژاک کیلس1661328922455.374558
راہول ڈریوڈ1641328827052.313663
ایلسٹر کُک1611247229445.353357

پاکستانی بلے بازوں میں سب سے زیادہ رنز یونس خان کے ہیں، بلکہ وہ واحد پاکستانی بیٹسمین ہیں جنہوں نے 10 ہزار رنز کا سنگِ میل عبور کیا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز

ناممیچزرنزبہترین اننگزاوسط10050
یونس خان1181009931352.053433
جاوید میانداد1248832280*52.572343
انضمام الحق120883032949.602546
محمد یوسف90753022352.292433
اظہر علی947037302*43.071935