فیصلہ کن مقابلہ بارش کی نذر، بھارت-جنوبی افریقہ سیریز برابر

0 724

جنوبی افریقہ آتے ہی چھا گیا، بھارت نے اینٹ کا جواب پتھر سے دیا اور پھر سب کی نظریں جم گئیں بنگلور پر ، جہاں سیریز کا فیصلہ ہونا تھا۔ لیکن 'اینٹی کلائمیکس' دیکھیں بارش نے ایم چناسوامی اسٹیڈیم کو ایسا گھیرا میچ ہی کا خاتمہ کر دیا۔ یوں ایک اہم سیریز ‏2-2 سے برابر ٹھیری۔

اس اہم مقابلے میں ٹاس جنوبی افریقہ نے جیتا اور بھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔ بارش کی وجہ سے میچ پہلے ہی 19 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ آغاز کے بعد صرف 3.3 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا اور اتنی سی گیندوں پر بھی بھارت نے دو وکٹیں گنوائیں۔ ایشان کشن 15 اور رتوراج گائیکواڑ 10 رنز بنا کر  لنگی این گیڈی کا شکار بنے۔ یعنی ہم کہہ سکتے ہیں کہ جنوبی افریقہ کو اُس وقت مقابلے میں واضح برتری حاصل تھی۔

بہرحال، چوتھے اوور میں بارش کی وجہ سے کھلاڑیوں کو واپس آنا پڑا اور پھر کھیل ممکن نہیں ہو سکا۔

بھونیشوَر کمار کو سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز ملا۔

سیریز ‏2-2 سے برابر ہونے سے جنوبی افریقہ کا ایک ریکارڈ ضرور بچ گیا ہے، وہ یہ کہ وہ آج تک بھارت میں کوئی ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں ہارا۔ یعنی وہ بھارت جو ورلڈ چیمپیئن بھی رہا ہے اور اس وقت بھی ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ نمبر وَن ہے، کبھی جنوبی افریقہ کو اپنی سرزمین پر شکست نہیں دے پایا۔

جنوبی افریقہ کا دورۂ بھارت 2022ء - ٹی ٹوئنٹی سیریز

سیریز ‏2-2 سے برابر

میزبانبمقابلہبتاریخبمقام
پہلا ٹی ٹوئنٹی بھارت جنوبی افریقہ 🏆‏9 جون 2022ءدلّی
دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھارت جنوبی افریقہ 🏆‏12 جون 2022ءکٹک
تیسرا ٹی ٹوئنٹی بھارت 🏆 جنوبی افریقہ‏14 جون 2022ءوشاکھاپٹنم
چوتھا ٹی ٹوئنٹی بھارت 🏆 جنوبی افریقہ‏17 جون 2022ءراجکوٹ
پانچواں ٹی ٹوئنٹی بھارت جنوبی افریقہ‏19 جون 2022ءبنگلور