زمبابوے اور نیدرلینڈز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

0 987

زمبابوے اور نیدرلینڈز نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

زمبابوے میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائر میں دونوں ٹیموں نے اپنے سیمی فائنلز جیت کر ورلڈ کپ کا ٹکٹ حاصل کیا ہے۔ یہ ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔

اب زمبابوے اور نیدرلینڈز اتوار کو ٹورنامنٹ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے، جہاں فیصلہ ہوگا کہ کون ورلڈ کپ کے دوران کس گروپ میں جائے گا۔ فاتح گروپ 'بی' میں آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ کھیلے گا جبکہ فائنل کی شکست خوردہ ٹیم نمیبیا، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ ورلڈ کپ کا ابتدائی راؤنڈ کھیلے گی۔

یہ چھٹا موقع ہوگا کہ زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلے گا جبکہ نیدرلینڈز کا یہ پانچواں ایڈیشن ہوگا۔

سیمی فائنل میں زمبابوے نے پاپوا نیو گنی کو 27 رنز سے شکست دی۔ زمبابوے کے 199 رنز کے جواب میں پاپوا 8 وکٹوں پر 172 رنز ہی بنا پایا۔ جبکہ نیدرلینڈز نے امریکا کا دیا گیا 139 رنز کا ہدف با آسانی حاصل کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022ء - پہلے مرحلے کے گروپس

گروپ اےگروپ بی
نمیبیا آئرلینڈ
سری لنکا اسکاٹ لینڈ
متحدہ عرب امارات ویسٹ انڈیز
طے ہونا باقی طے ہونا باقی