فرانسیسی بلے باز کم عمر ترین سنچورین بن گئے

0 966

فرانس کے بلے باز گستاف میک کیون نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری بنانے والے کم عمر ترین بیٹسمین کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے یورپ کے سب ریجنل کوالیفائرز کے ایک میچ میں انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے خلاف صرف 58 گیندوں پر سنچری بنائی۔ یوں محض 18 سال 280 دن کی عمر میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری بنا کر سب سے کم عمر سنچورین بن گئے ہیں۔

میک کیون نے افغانستان کے حضرت اللہ زازئی کا ریکارڈ توڑا ہے، وہ بھی تقریباً دو سال کے واضح فرق سے۔ حضرت اللہ نے 2019ء میں آئرلینڈ کے خلاف ایک میچ میں صرف 62 گیندوں پر 162 رنز کی ناقابلِ یقین اننگز کھیلی تھی۔ تب ان کی عمر صرف 20 سال اور 337 دن تھی یعنی یہ ایک نیا ریکارڈ تھا۔

ویسے دلچسپ بات یہ ہے کہ فرانس نے میک کیون کی سنچری کی بدولت 157 رنز تک بنا ڈالے، لیکن میچ نہیں بچا پایا۔ سوئٹزرلینڈ نے یہ ہدف آخری گیند پر آخری وکٹ کے ساتھ حاصل کر لیا۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل: سنچری بنانے والے کم عمر ترین بلے باز

بلے بازملکعمررنزبمقابلہبمقامبتاریخ
گستاف میک کوینفرانس‏18 سال 280 دن109سوئٹزرلینڈوانٹا، فن لینڈ‏25 جولائی 2022ء
حضرت اللہ زازئیافغانستان‏20 سال 337 دن162*آئرلینڈدہرہ دون، بھارت‏23 فروری 2019ء
شیوکمار پریلواررومانیہ‏21 سال 161 دن105*ترکیالفوف، رومانیہ‏29 اگست 2019ء
اورشیڈ توئی سنگےروانڈا‏21 سال 190 دن100*سیشلسکیگالی، روانڈا‏19 اکتوبر 2021ء
دپیندر سنگھ ایرینیپال‏22 سال 68 دن101ملائیشیاکیرتی پور، نیپال‏2 اپریل 2022ء