نیوزی لینڈ کے ریکارڈ 254 رنز، اسکاٹ لینڈ کو بھاری شکست

0 856

نیوزی لینڈ نے ریکارڈ 254 رنز بناتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو بہت بڑی شکست دے دی ہے۔ یوں دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی ‏2-0 سے جیت لی ہے۔

ایڈنبرا میں کھیلے گئے اس مقابلے میں نیوزی لینڈ نے پہلے خود کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مارک چیپ مین کے 44 گیندوں پر 83 اور آخر میں مائیکل بریسویل کے 25 گیندوں پر 61 رنز کی بدولت 250 کی نفسیاتی حد بھی پار کر گیا۔ ان دونوں بلے بازوں نے خود بھی اپنے کیریئر کی سب سے بڑی اننگز کھیلیں۔

نیوزی لینڈ کا دورۂ اسکاٹ لینڈ 2022ء - دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل

اسکاٹ لینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ

‏29 جولائی 2022ء

گرینج کرکٹ کلب گراؤنڈ، ایڈنبرا، اسکاٹ لینڈ

نیوزی لینڈ 102 رنز سے جیت گیا

نیوزی لینڈ 🏆254-5
مارک چیپ مین8344
مائيکل بریسویل6125
اسکاٹ لینڈ باؤلنگامرو
گیون مین40442
کرس گریوس30231

اسکاٹ لینڈ152-9
کرس گریوس3729
رچی بیرنگٹن2212
نیوزی لینڈ باؤلنگامرو
جمی نیشم1092
مائیکل رپن40372

یہ 254 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا اسکور تھا، جسے حاصل کرنے کے لیے اسکاٹ لینڈکی باؤلنگ کاجنازہ نکال دیا گیا۔ حمزہ طاہر کو چار اوورز میں 54 رنز پڑے جبکہ ایلسڈیئر ایونز تو اُن سے بھی آگے نکل گئے۔ نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے اُن کے چار اوورز میں 62 رنز مارے۔ اننگز کا 19 واں اوور بھی انہوں نے ہی پھینکا تھا، جس میں تین مسلسل چوکوں اور پھر دو چھکوں کی بدولت 26 رنز لوٹے گئے۔

تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کا آغاز ہی مایوس کن تھا۔ پانچواں اوور شروع ہوا تو اسکور بورڈ پر صرف 37 رنز موجود تھے اور چار وکٹیں گر چکی تھیں۔ بہرحال، کرس گریوس 37 رنز کے ساتھ سب سے نمایاں بیٹسمین رہے۔ کپتان رچی بیرنگٹن نے 22 رنز بنائے، دوسرا کوئی بلے باز 20 کے ہندسے کو بھی نہ چھو سکا۔ یہاں تک کہ 20 اوورز میں اسکاٹ لینڈ 9 وکٹوں پر صرف 152 رنز ہی بنا پایا۔ یعنی 102 رنز کی بہت بڑی شکست کھائی۔

اب نیوزی اسکاٹ لینڈ کے خلاف واحد ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گا اور پھر دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے نیدرلینڈز روانہ ہوگا۔