ایشیا کپ، شاہین آفریدی کی جگہ محمد حسنین کو طلب کر لیا گیا

0 694

پاکستان نے ایشیا کپ کے لیے شاہین آفریدی کی جگہ محمد حسنین کو طلب کر لیا ہے۔

‏22 سالہ محمد حسنین اِس وقت برطانیہ میں موجود ہیں، جہاں وہ دی ہنڈریڈ میں اوول انوِنسیبلز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ وہ پاکستان کے لیے 18 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں اور اب ایشیا کپ جیسے اہم ٹورنامنٹ میں، روایتی حریف بھارت کے خلاف اہم میچ میں توقعات کا بوجھ ان کے کاندھوں پر ہے۔

ایشیا کپ کا آغاز 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں ہو رہا ہے جبکہ پاکستان اپنا پہلا مقابلہ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

ٹورنامنٹ کے لیے قومی ٹیم نیدرلینڈز سے براہ راست متحدہ عرب امارات پہنچے گی جبکہ آصف علی، حیدر علی، افتخار احمد اور عثمان قادر منگل کو دبئی روانہ ہوں گے۔ وہ نیدرلینڈز میں موجود 16 رکنی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ شاہین آفریدی دورۂ سری لنکا کے پہلے ٹیسٹ میں زخمی ہو گئے تھے۔ ان کے دائیں گھٹنے کے پٹھوں میں تکلیف ہے۔ اس انجری کو ابتدا میں اتنا سنجیدہ نہیں سمجھا جا رہا تھا۔ یہاں تک کہ نیدرلینڈز کے دورے پر بھی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ شاہین یہاں کم از کم ایک میچ تو کھیلیں گے۔ لیکن پھر اچانک اعلان ہو گیا کہ وہ چار سے چھ ہفتے آرام کریں گے۔

اس کا مطلب ہے کہ شاہین نہ صرف ایشیا کپ بلکہ اگلے ماہ انگلینڈ کے دورۂ پاکستان سے بھی باہر ہو گئے ہیں، جس میں 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ اب خطرہ ہے کہ کہیں وہ اکتوبر میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے بھی باہر نہ ہو جائیں۔ اگر ایسا ہوا تو یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا نقصان ہوگا۔

ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا اسکواڈ اِن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:

بابر اعظم (کپتان)، افتخار احمد، آصف علی، حارث رؤف، حیدر علی، خوشدل شاہ، شاداب خان، شاہنواز ڈاہانی، عثمان قادر، فخر زمان، محمد حسنین، محمد رضوان، محمد نواز، محمد وسیم اور نسیم شاہ۔

ایشیا کپ 2022ء - مکمل شیڈول

تمام اوقات پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق ہیں

میچتاریخبمقابلہبمقامبوقت
1‏27 اگست سری لنکا افغانستاندبئیشام 7 بجے
2‏28 اگست پاکستان بھارتدبئیشام 7 بجے
3‏30 اگست بنگلہ دیش افغانستانشارجہشام 7 بجے
4‏31 اگست بھارت کوالیفائردبئیشام 7 بجے
5یکم ستمبر سری لنکا بنگلہ دیشدبئیشام 7 بجے
6‏2 ستمبر پاکستان کوالیفائرشارجہشام 7 بجے
سپر 4‏3 ستمبر B1 B2شارجہشام 7 بجے
سپر 4‏4 ستمبر A1 A2دبئیشام 7 بجے
سپر 4‏6 ستمبر A1 B1دبئیشام 7 بجے
سپر 4‏7 ستمبر A2 B2دبئیشام 7 بجے
سپر 4‏8 ستمبر A1 B2دبئیشام 7 بجے
سپر 4‏9 ستمبر B1 A2دبئیشام 7 بجے
فائنل‏11 ستمبر سپر 1 سپر 2دبئیشام 7 بجے