[ریکارڈز] روہت شرما 3,500 ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے پہلے بلے باز

0 1,001

ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف بھارت کامیاب ہوا اور تمام تر توجہ سوریا کمار یادَو لے گئے۔ ان کی 26 گیندوں پر 68 رنز کی طوفانی اننگز اور چھ شاندار چھکے آخر میں فتح اور شکست کے درمیان فرق ثابت ہوئے۔

لیکن اس مقابلے کے دوران ایک اہم سنگِ میل بھی عبور ہوا، بھارت کے کپتان روہت شرما ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 3,500 رنز بنانے والے تاریخ کے پہلے بیٹسمین بنے۔ انہوں نے یہ سنگِ میل اپنی 13 گیندوں پر 21 رنز کی اننگز کے دوران عبور کیا۔

روہت اب تک 134 میچز کھیل چکے ہیں، جن کی 124 اننگز میں انہوں نے 32 کے اوسط سے 3,520 رنز بنائے ہیں۔ ان میں 4 سنچریاں اور 27 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں بلکہ سب سے زیادہ 165 چھکوں کاریکارڈ بھی انہی کے پاس۔

ویسے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں مقابلہ بڑا کانٹے کا ہے۔ تمام ٹاپ 7 بلے باز ایسے ہیں جو اس وقت کرکٹ کھیل رہے ہیں اور پہلے اور ساتویں نمبر کے بلے باز کے درمیان فرق صرف 836 رنز کا ہے۔ روہت کے بعد نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل دوسرے نمبر پر ہیں جنہیں 3,500 رنز کا سنگِ میل عبور کرنے کے لیے صرف تین رنز درکار ہیں۔ پھر ہانگ کانگ کے خلاف 59 رنز کی اننگز کھیلنے والے ویراٹ کوہلی ہیں، جو 3,402 رنز پر پہنچ چکے ہیں۔

ٹاپ تھری بلے بازوں کے بعد یہ فرق کچھ بڑھ جاتا ہے۔ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ 3,011 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں اور باقی تمام بلے بازوں کے رنز 3,000 سے کم ہیں۔

ٹاپ 10 میں پاکستان کے تین بلے باز موجود ہیں، ایک بابر اعظم جو 2,696 رنز بنا چکے ہیں حالانکہ وہ ان تمام بلے بازوں میں سب سے کم میچز کھیلے ہیں۔ دوسرے محمد حفیظ کو 2,514 رنز کے ساتھ ریٹائر ہوئے تھے۔ شعیب ملک ٹاپ 10 کے تیسرے اور آخری بیٹسمین ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل: سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز

میچزرنزبہترین اننگزاوسطاسٹرائیک ریٹ10050
روہت شرما134352011832.00139.84427
مارٹن گپٹل121349710531.79135.80220
ویراٹ کوہلی101340294*50.77137.12031
پال اسٹرلنگ1143011115*28.67134.84120
آرون فنچ92285517235.24145.29217
بابر اعظم75269612244.93129.36126
ڈیوڈ وارنر912684100*33.55140.89122
محمد حفیظ119251499*26.46122.03014
ایون مورگن11524589128.58136.17014
شعیب ملک12424357531.21125.6409