انگلستان 31 سال بعد پہلی پوزیشن حاصل کرنے کو تیار

5 1,130

انگلستان عالمی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرنے سے محض چند قدم کے فاصلے پر ہے۔ اگر وہ آج (بدھ کو) شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں بھارت کو زیر کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ 1980ء کے بعد عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کرے گا۔ اگر وہ یہ میچ نہ بھی جیت پایا تو اسے اگلے ٹیسٹ میں یہ موقع میسر آئے گا۔ بالفاظ مختصر کہ اگر 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے اختتام پر انگلستان بھارت کو 2 میچز کے مارجن سے (یعنی کم از کم 2-0 یا 3-1 سے) ہرانے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ 31 سال کے بعد پہلی مرتبہ عالمی نمبر ون پوزیشن پر قابض ہو جائے گا۔ اس وقت انگلستان کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے اور ایجبسٹن میں فتح اس کی منزل کو یقینی بنا دے گی۔

عمران خان کی زير قیادت پاکستان کی ٹیم واحد قومی ٹیم تھی جو 1988ء میں عالمی درجہ بندی میں سرفہرست آئی، پاکستان کی کسی ٹیم کو یہ اعزاز دوبارہ حاصل نہیں ہو سکا
عمران خان کی زير قیادت پاکستان کی ٹیم واحد قومی ٹیم تھی جو 1988ء میں عالمی درجہ بندی میں سرفہرست آئی، پاکستان کی کسی ٹیم کو یہ اعزاز دوبارہ حاصل نہیں ہو سکا

عالمی درجہ بندی کا موجودہ نظام 2003ء میں ڈیوڈ کینڈکس نے تشکیل دیا جسے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے موزوں قراردے کر اپنالیا۔ اس سے قبل 18 سال تک پرائس واٹر ہاؤس کوپر عالمی درجہ بندی کی تشکیل میں بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی مدد کرتا تھا۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی ایک خصوصی تحریر کے مطابق گزشتہ 60 سالوں میں (1951ء سے 2011ء تک) مختلف ٹیموں نے 28 مرتبہ پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا ہے۔ جن میں 1951ء سے 1955ء تک دنیائے کرکٹ پر آسٹریلیا کی بادشاہت رہی جبکہ پاکستان صرف ایک مرتبہ 1988ء میں مختصر عرصے کے لیے عالمی نمبر ایک قرار پایا تھا جس کے بعد یہ پوزیشن 'کالی آندھی' کہلائے جانے والی ویسٹ انڈین ٹیم نے چھین لی۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے تمام ممالک کی فہرست درج ذیل ہے:

دورانیہ ملک
1951ء سے 1955ء آسٹریلیا
آسٹریلیا
1955ء سے 1958ء انگلستان
انگلستان
1959ء سے 1963ء آسٹریلیا
آسٹریلیا
1964ء سے 1968ء ویسٹ انڈیز
ویسٹ انڈیز
1969ء جنوبی افریقہ
جنوبی افریقہ
1970ء سے 1973ء انگلستان
انگلستان
1973ء آسٹریلیا
آسٹریلیا
1973ء سے 1974ء بھارت
بھارت
1974ء سے 1978ء آسٹریلیا
آسٹریلیا
1978ء سے 1979ء ویسٹ انڈیز
ویسٹ انڈیز
1979ء سے 1980ء انگلستان
انگلستان
1980ء سے 1981ء بھارت
بھارت
1981ء سے 1988ء ویسٹ انڈیز
ویسٹ انڈیز
1988ء پاکستان
پاکستان
1988ء سے 1991ء ویسٹ انڈیز
ویسٹ انڈیز
1991ء آسٹریلیا
آسٹریلیا
1991ء سے 1992ء ویسٹ انڈیز
ویسٹ انڈیز
1992ء سے 1993ء آسٹریلیا
آسٹریلیا
1993ء سے 1995ء ویسٹ انڈیز
ویسٹ انڈیز
1995ء آسٹریلیا ویسٹ انڈیز بھارت
آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور بھارت
1995ء سے 1999ء آسٹریلیا
آسٹریلیا
1999ء سے 2000ء جنوبی افریقہ
جنوبی افریقہ
2000ء سے 2001ء آسٹریلیا
آسٹریلیا
2001ء جنوبی افریقہ
جنوبی افریقہ
2001ء سے 2009ء آسٹریلیا
آسٹریلیا
2009ء جنوبی افریقہ
جنوبی افریقہ
2009ء تا حال بھارت
بھارت