فیصل بینک ٹی 20 کپ 2011ء: گروپوں اور ٹیموں کی مکمل تفصیلات

2 1,143

پاکستان کا قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ فیصل بینک ٹی 20 کپ رواں ماہ کی 25 تاریخ سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اس مرتبہ پڑوسی ملک کی ٹیم کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے۔ یوں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال ٹیموں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو اب بڑھ کر 14 ہوچکی ہیں۔

لاہور لائنز ٹی ٹوئنٹی کپ 2011ء میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا
لاہور لائنز ٹی ٹوئنٹی کپ 2011ء میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا

ٹورنامنٹ 2 اکتوبر تک جاری رہے گا جس کے تمام مقابلے کھیلوں کے معروف چینل 'جیو سوپر' پر براہ راست پیش کیے جائیں گے۔

14 ٹیموں کو کل چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں دو گروپ 4،4 اور دو گروپ 3،3 ٹیموں پر مشتمل ہیں۔

گروپس سے واضح طور پر ظاہر ہو رہا ہے کہ گروپ 'بی' اس ٹورنامنٹ کا "گروپ آف ڈیتھ" ثابت ہوگا جس میں سپر ایٹ ٹی ٹوئنٹی کپ کی فاتح راولپنڈی ریمز اور مستحکم فیصل آباد وولفز کے علاوہ مہمان ٹیم افغان چیتاز اور اپ سیٹ کی قوت رکھنے والی ملتان ٹائیگرز شامل ہیں۔

دفاعی چیمپئن لاہور لائنز کئی مرتبہ کے چیمپئن سیالکوٹ اسٹالینز اور 'ڈارک ہارس' حیدرآباد ہاکس کے ساتھ ایک سخت گروپ 'سی' میں موجود ہے۔

شاہد آفریدی کی زیر قیادت کراچی ڈولفنز کو نسبتاً آسان گروپ ملا ہے جس میں اُس کے ساتھ اسلام آباد لیپرڈز اور پشاور پینتھرز کی ٹیمیں موجود ہیں۔

گروپ اے گروپ بی گروپ سی گروپ ڈی
لاہور ایگلز راولپنڈی ریمز لاہور لائنز کراچی ڈولفنز
کراچی زیبراز ملتان ٹائیگرز سیالکوٹ اسٹالینز اسلام آباد لیپرڈز
ایبٹ آباد فیلکنز فیصل آباد وولفز حیدر آباد ہاکس پشاور پینتھرز
کوئٹہ بیئرز افغان چیتاز

ٹورنامنٹ میں ہر روز تین میچز کھیلے جائيں گے جن میں پہلا میچ دوپہر 12 بجے، دوسرا شام 4 بجے اور تیسرا رات 8 بجے شروع ہوگا اور یہ سلسلہ 2 اکتوبر کو فائنل تک جاری رہے گا جو شام 7 بجے شروع ہوگا۔ (مکمل شیڈول یہاں ملاحظہ کیجیے)

یہ ٹورنامنٹ درحقیقت راولپنڈی میں کھیلا جانا تھا لیکن اسٹیڈیم کے تعمیراتی کام کی سست رفتاری کے باعث اسے لاہور منتقل کر دیا گیا۔ رواں ماہ لاہور میں ڈینگی بخار کی وباء پھیلنے کے باعث ملک بھر کے کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور بالآخر صدر مملکت اور پیٹرن اِن چیف آصف علی زرداری کے احکامات پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہنگامی طور پر ٹورنامنٹ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منتقل کر دیا، جہاں پچھلے سال کا ٹورنامنٹ کھیلا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے فیصل بینک ٹی ٹوئنٹی کپ کو پاکستان کرکٹ کا اہم ترین ایونٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے شائقین زبردست جوش و خروش کے ساتھ اس کا انتظار کرتے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ اور فیصل بینک نے رواں سال کے ٹورنامنٹ کو کامیابی کے تمام معیارات پر پورا اتارنے کے لیے بھرپور انتظامات کیے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اہلیان کراچی بھرپور انداز میں مقابلوں میں شرکت کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ کے لیے تمام ٹیموں کے ناموں کا اعلان بھی کر دیا ہے جو مندرجہ ذیل ہیں۔ افغانستان کی ٹیم 'افغان چیتاز' کا اعلان افغان کرکٹ بورڈ کرے گا۔

(وضاحت: تمام نام حروف تہجی کے اعتبار سے ہیں۔ یہ تمام نام پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیہ میں سے حاصل کیے گئے ہیں اس لیے کرک نامہ کی انتظامیہ فہرستوں میں کسی غلطی کی ذمہ دار نہیں)

شمار ٹیم کھلاڑی
1. اسلام آباد لیپرڈز راؤ افتخار انجم (کپتان)، اشعر زیدی، آفاق رحیم، جنید نادر، راحیل مجید، رضوان ملک، زوہیب احمد، ساجد علی، سرمد انور بھٹی، شان مسعود، عدنان اعجاز، عماد وسیم، عمیر خان، کامران حسین، معید احمد، نصر اللہ خان، نعمان مسعود بٹ اور نعیم انجم (وکٹ کیپر)
کوچ: تیمور اعظم - مینیجر: ناصر اقبال
2. ایبٹ آباد فیلکنز احمد جمال، جنید خان، خالد عثمان، خورشید انور، ریحان آفریدی، سہیل اختر، سید حماد علی شاہ، عبد المنان، عدنان رئیس، غلام محمد، فواد خان، میر اعظم، آصف آفریدی، نبی اللہ، واجد علی، وقار اورکزئی، یاسر حمید اور یاسر شاہ
کوچ: سجاد اکبر - مینیجر: نصیر احمد
3. پشاور پینتھرز عمر گل (کپتان)، اسرار اللہ، آفتاب عالم، افتخار احمد، جمال الدین، خادم جان، رفعت اللہ مہمند، زوہیب خان، شعیب خان، عدنان بادشاہ، فواد علی، گوہر علی (وکٹ کیپر)، محمد فیاض، مصدق احمد، ناصر احمد، نعمان حبیب، نواز احمد اور نور الامین
کوچ: عبد الرحمن - مینیجر: حاجی روزامین خان
4. حیدر آباد ہاکس عظیم گھمن (کپتان)، شرجیل خان، رضوان احمد، فیصل اطہر، میر علی (نائب کپتان)، شاہد قمبرانی، غلام یاسین، محمد اویس (وکٹ کیپر)، نعمان علی، زاہد محمود، مرزا جمشید، لعل کمار، کاشف پرویز، منصور ملک، راجا سلیمان، عقیل انجم، ناصر اویس اور نعیم الرحمن
کوچ: توصیف احمد - مینیجر: منصور اشرف
5. راولپنڈی ریمز سہیل تنویر (کپتان)، اویس ضیاء، بابر نعیم، جمال انور (وکٹ کیپر)، حماد اعظم، رضا حسن، زاہد منصور، سلیم کنڈی، سمیع اللہ، یاسم مرتضی، صدف حسین، طاہر مغل، عادل ظریف، عدنان مفتی، عمر امین، محمد رمیز، ناصر ملک اور نوید زمرود ملک
کوچ: صبیح اظہر - مینیجر: محمد آصف
6. سیالکوٹ اسٹالینز شعیب ملک (کپتان)، ایوب ڈوگر، بلاول بھٹی، حارث سہیل، رانا نوید الحسن، سرفراز احمد، شاہد یوسف، شکیل انصار (وکٹ کیپر)، عبد الرحمن، علی خان، عمران نذیر، کامران یونس، مبین مغل، محمد علی، مختار احمد، منصور امجد اور وقاص احمد
کوچ: نوید انجم - مینیجر: نعیم اختر
7. فیصل آباد وولفز مصباح الحق (کپتان)، اسد علی، آصف حسین، جہاں داد، خرم شہزاد، سعید اجمل، شاہد مظفر، شاہد نذیر، صابر حسین، عبد الرؤف، عمران خالد، محمد آصف علی، محمد حفیظ، محمد سلمان، محمد شاہد، محمد طلحہ، نوید لطیف اور وقار محمود
کوچ: اعجاز احمد جونیئر - مینیجر: طارق فرید
8. کراچی زیبراز احسن علی، آصف ذاکر، اکبر الرحمن، انور علی، بابر رحمن، تابش خان، حسن رضا، خرم منظور، دانش کنیریا، رمیز عزیز، طاہر خان، عاطف مقبول، عدنان بیگ (وکٹ کیپر)، فراز احمد، فرحان اقبال (وکٹ کیپر)، فیصل اقبال، ملک آفتاب اور یونس خان
کوچ: اعظم خان - مینیجر: سعید جبار
9. کراچی ڈولفنز شاہد خان آفریدی (کپتان)، اسد شفیق، اشرف علی، اعظم حسین، تنویر احمد، جاوید منصور، حارث ایاز، خالد لطیف، رمان رئیس، رمیز راجہ، سرفراز احمد، سہیل خان، شاہزیب حسن، عزیر الحق، فضل سبحان، فواد عالم، محمد سمیع اور مصباح خان
کوچ: سلیم جعفر - مینیجر: وصال الدین
10. کوئٹہ بیئرز بسم اللہ خان (کپتان)، ارون لعل، آصف بادینی، تیمور خان، تیمور صدیق، حمل، شرف الدین، شیر حسن، عابد علی، عمران خان، فرید آغا، فیض اللہ، گل محمد، محمد ظاہر، مطیع اللہ، منیر احمد، میر واعظ اور نصر اللہ
کوچ: عاقل بلوچ - مینیجر: عبد الباری
11. لاہور ایگلز آصف رضا، آصف شفیق، اظہر علی، بابر اعظم، توفیق عمر، جنید ضیاء، حمزہ پراچہ، سعد نسیم، عابد علی، عثمان صلاح الدین، عدنان اکمل، علی عظمت، عماد علی، عمران فرحت، کاشف محمود، محمد حمزہ، واصف بٹ اور وقاص اسلم
کوچ: منظور الٰہی - مینیجر: محمد سرور
12. لاہور لائنز محمد یوسف (کپتان)، احمد شہزاد، آصف یوسف، اعزاز چیمہ، تنزیل الطاف، جمشید احمد، جہانگیر مرزا، رضا علی ڈار، عامر حیات، عبد الرزاق، عثمان ملک، عدنان رسول، عمر اکمل، عمران علی، کامران اکمل، مظفر محبوب، ناصر جمشید اور وہاب ریاض
کوچ: عظمت رانا - مینیجر: شاہد حمید بٹ
13. ملتان ٹائیگرز شبیر احمد (کپتان)، انصار جاوید، بلال خلجی (نائب کپتان)، تیمور ڈوگر، حاذق حبیب اللہ، ذوالفقار بابر، زین عباس، شہباز احمد، عبد الرؤف، کامران حسین، گلریز صدف، محمد احمد، محمد ارشاد، محمد زاہد، محمد سمیع، محمد عرفان اور نوید یاسین
کوچ: شوکت مرزا - مینیجر: سید علی عباس حیدر