برینڈن میک کولم کی طوفانی اننگز، زمبابوے کو بدترین شکست

1 1,015

عالمی کپ 2011ء کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد پہلی بار بین الاقوای مقابلہ کھیلنے والے نیوزی لینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو با آسانی 10 وکٹوں سے زیر کر لیا۔

ہرارے اسپورٹس کلب میں ایک اچھی بیٹنگ پچ پر حریف ٹیم کو محض 123 تک محدود کرکے نیوزی لینڈ کے باؤلرز نے فتح کی بنیاد رکھی تھی، جس سے تحریک پاتے ہوئے اوپنرز برینڈن میک کولم اور مارٹن گپٹل نے 14 ویں اوور میں ہی بلیک کیپس کو منزل پر پہنچا دیا۔

برینڈن میک کولم اپنی طوفانی نصف سنچری کی تکمیل پر داد وصول کرتے ہوئے (تصویر: AFP)
برینڈن میک کولم اپنی طوفانی نصف سنچری کی تکمیل پر داد وصول کرتے ہوئے (تصویر: AFP)

ٹاس جیت کے پہلے گیند بازی کا فیصلہ بہت اچھا ثابت ہوا اور نیوزی لینڈ کوئی حریف کپتان برینڈن ٹیلر کے علاوہ کسی زمبابوین بلے باز کی جانب سے مزاحمت پیش نہیں آئی۔ ٹیلر نے 46 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے۔ زمبابوے کو دو اہم بلے بازوں ٹاٹنڈا ٹائبو اور ووسی سبانڈا کی عدم موجودگی نے بھی کافی نقصان پہنچایا جو بالترتیب زخمی ہونے اور اپنی والدہ کی وفات کے باعث ملک کی نمائندگی نہیں کر سکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل ملز اور ناتھن میک کولم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈوگ بریسویل، جیکب اورم اور لیوک ووڈکوک کو ایک، ایک وکٹ ملی۔

جواب میں نیوزی لینڈ ابتداء ہی سے کھیل پر حاوی ہو گیا اور اس کے دونوں جارح مزاج بلے باز حریف باؤلرز پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے۔ خصوصاً وکٹ کیپر بلے باز برینڈن میک کولم کی 46 گیندوں پر 81 رنز کی اننگز نے گویا گولہ باری کا سامان کر دیا۔ ان کی اننگز میں 6 بلند و بالا چھکے اور 5 شاندار چوکے شامل تھے۔ ان کے ساتھی بلے باز مارٹن گپٹل نے 36 گیندوں پر 2 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ نے ہدف 14 ویں اوور کی تیسری گیند پر حاصل کر لیا۔

میک کولم کو شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیمیں 17 اکتوبر ایک مرتبہ پھر ہرارے میں ہی دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل ہوں گی۔

زمبابوے بمقابلہ نیوزی لینڈ، پہلا ٹی ٹوئنٹی مقابلہ

(بتاریخ: 15 اکتوبر 2011ء بمقام: ہرارے اسپورٹس کلب)

نتیجہ: نیوزی لینڈ 10 وکٹ سے فتحیاب

بہترین کھلاڑی: برینڈن میک کولم (نیوزی لینڈ)

Zimbabwe زمبابوے رنز گیندیں چوکے چھکے
ہملٹن ماساکاٹز ک ناتھن میک کولم ب کائل ملز 9 7 0 1
چامو چیبھابھا ک برینڈن میک کولم ب کائل ملز 9 12 2 0
برینڈن ٹیلر آؤٹ نہیں ہوئے 50 46 5 0
فروسٹر موٹزوا ایل بی ڈبلیو ب لیوک وڈکوک 16 16 1 0
میلکم والر ک لیوک وڈکوک ب ناتھن میک کولم 10 10 0 1
چارلس کووینٹری ک برینڈن ٹیلر ب ناتھن میک کولم 10 13 1 0
ایلٹن چگمبرا ک برینڈن ٹیلر ب ڈوج براسویل 14 15 1 0
ریگس چکابوا ک برینڈن میک کولم ب جیکب اورم 0 3 0 0
پراسپر اتسیا رن آؤٹ (جیکب اورم) 1 1 0 0
فاضل رنز (1 وائڈ، 3 نوبال) 4
مجموعہ (20 اوورز؛ 8 کھلاڑی آؤٹ) 123

 

نیوزی لینڈ (گیند بازی) اوور میڈان رنز وکٹ
کائل ملز 4 0 15 2
ڈوگ براسویل 4 0 26 1
جیکب اورم 4 0 25 1
لیوک وڈکوک 4 0 30 1
ناتھن میک کولم 3 0 17 2
جیمز فرینکلن 1 0 10 0

 

Newzealand نیوزی لینڈ رنز گیندیں چوکے چھکے
مارٹن گل آؤٹ نہیں ہوئے 40 36 2 2
برینڈن میک کولم آؤٹ نہیں ہوئے 81 46 5 6
فاضل رنز (1 لیگ بائے، 4 وائڈ، 1 نوبال) 6
مجموعہ (کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا) 127

 

زمبابوے (گیند بازی) اوور میڈان رنز وکٹ
کائل جرویس 3 0 32 0
رے پرائس 3.3 0 26 0
ایلٹن چگمبرا 3 0 28 0
پراسپر اتسیا 2 0 10 0
چامو چیبھابھا 1 0 20 0
ہملٹن ماساکاٹزا 1 0 10 0