حکومت سندھ محمد علی شاہ کو چیئرمین کرکٹ بورڈ دیکھنے کی خواہاں

حکومت سندھ ڈاکٹر محمد علی شاہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین دیکھنا چاہتی ہے۔ اس امر کا انکشاف سندھ کے صوبائی وزیر برائے مقامی حکومت آغا سراج درانی نے گزشتہ روز کیا کہ حکومت سندھ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کے عہدے پر کسی ایسے فرد…

باؤلنگ کنسلٹنٹ بننے کو تیار ہوں لیکن کوچ نہیں: وسیم اکرم

ماضی کے عظیم گیند باز وسیم اکرم نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے باؤلنگ اٹیک کی صلاحیتوں کو تراشنے میں مدد دے سکتے ہیں تاہم کوچ کے امیدوار ہر گز نہیں ہیں۔ کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ کوچنگ…

نیا چیئرمین: ممکنہ امیدواروں کی فہرست میں اضافہ، ذکا اشرف بھی شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ کے جانے کے کوئی امکانات دکھائی تو نہیں دیتے لیکن اس وقت کرکٹ کے حلقوں میں خوب چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں کہ نیا چیئرمین کون ہوگا۔ ہر روز ممکنہ امیدواروں کے نام ذرائع ابلاغ کی زینت بن رہے ہیں اور اس ضمن میں…

قائد اعظم ٹرافی کا آغاز: کھلاڑی میچ فیس میں اضافے کے خواہاں

پاکستان کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کا آغاز ہو رہا ہے لیکن اس میں شریک کھلاڑی میچ فیس سے قطعاً مطمئن نہیں ہیں۔ ملک کے طول و عرض میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کے لیے گو کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سیزن کے مقابلے میں…

شعیب اختر کے دعووں پر سب ہنس رہے ہیں: شعیب ملک

پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے ایک مرتبہ پھر شعیب اختر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تیز گیند باز کی جانب سے اپنی خود نوشت "Controversially Yours" میں کیے گئے دعووں پر سب اُن پر ہنس رہے ہیں۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں…

کوچ تلاش کمیٹی کا اہم اجلاس آج، عاقب و عبد القادر اہم امیدوار

پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوچ تلاش کمیٹی کا اہم اجلاس آج کراچی میں ہونے والا ہے جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کے تقرر کے لیے اہم فیصلہ متوقع ہے۔ ذرائع نے کرک نامہ کو بتایا ہے کہ 26 ستمبر تک خواہشمندوں کی جانب سے درخواستوں کی وصولی کے…

معین خان بھی پاکستان کی کوچنگ کے خواہشمند

پاکستان کے کرکٹ حلقوں میں آجکل کافی چہل پہل اور گہما گہمی دکھائی دے رہی ہے. خصوصاً سابق کرکٹرز بہت زیادہ سرگرمی کرتے نظر آ رہے ہیں. اُس کی وجہ سادہ سی ہے کہ وقار یونس کی رخصتی کے بعد پاکستان کے قومی کوچ کی آسامی خالی ہوچکی ہے اور اب وہ تمام…

شاہد آفریدی کا صدر مملکت سے ملاقات نہ کرنے کا فیصلہ

سابق ٹیسٹ کرکٹر شاہد آفریدی نے منگل کو بلاول ہاؤس نہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔ سابق کپتان شاہد آفریدی کو صوبائی مشیر برائے کھیل سندھ حلیم عادل شیخ کی سربراہی میں سیلاب زدگان کی امداد کے حوالے سے ایک وفد کے ساتھ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات…

وقار قصۂ پارینہ، اعجاز بٹ آفریدی کا اگلا ہدف، صدر زرداری سے ملاقات کریں گے

یہ کہنا بالکل بے جا نہ ہوگا کہ قسمت کی دیوی شاہد آفریدی پر مہربان دکھائی دیتی ہے ۔ بار ہا تنازعات میں گھرنے کے باوجود شاہد خان نہ صرف ہر بار اُن سے نکل آتے ہیں بلکہ معصومیت و مظلومیت کا رونا بھی ایسا روتے ہیں کہ عوامی ہمدردیاں بھی دامن میں…

پاکستان کا نیا کوچ: عاقب جاوید وقار یونس کے جانشیں ہوں گے، ذرائع

پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کوچ وقار یونس نے عہدے کو کیا خیر باد کہا، گویا ہر کسی کی رال ٹپکنا شروع ہوگئی اور ابھی وقار کی مستعفی ہونے والی پریس کانفرنس ہی ختم نہ ہوئی تھی کہ سابق ملکی کرکٹرز نے کوچ بننے کے لیے کوششیں تیز کردیں حالانکہ…