اگر پاکستان ورلڈ کپ 2019ء کے لیے کوالیفائی نہ کرسکا تو کیا ہوگا؟ نشریاتی ادارے پریشان

پاکستان اور بھارت، کرکٹ میں "دیووں کا مقابلہ"، جس پر کروڑوں نظریں ہوتی ہیں، جہاں کھلاڑیوں کی ایک جنبش پر لاکھوں دل دھڑکتے ہیں۔ رواں سال ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں جب دونوں ممالک مدمقابل آئے تو یہ مقابلہ خاص طور پر برصغیر میں کروڑوں شائقین نے دیکھا۔…

ایک روزہ کرکٹ کا ارتقا، ’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے‘

زندگی سے متعلق ڈارون کے نظریۂ ارتقا پر آپ کا نقطۂ نظر خواہ کچھ بھی ہو، لیکن کرکٹ میں جو ارتقائی بلکہ انقلابی تبدیلیاں آئی ہیں اس سے کوئی اختلاف نہیں کرسکے گا۔ ایک زمانہ تھا جب ٹیسٹ کرکٹ کا غلبہ تھا مگر وقت کے ساتھ ساتھ اس کی رونق ماند پڑتی…

انگلستان کے 'پاکستانی'

کہنے کو تو پاکستان کا قومی کھیل ہاکی ہے لیکن کرکٹ میں عوام کی دلچسپی اور جوش و خروش دیکھیں تو یہی سمجھ آتی ہے کہ چاہے کاغذات میں قومی کھیل ہاکی ہی ہو لیکن عوامی کھیل کرکٹ ہی ہے۔ پاکستان کے گلی کوچوں سے نکلنے والے کھلاڑیوں نے نہ صرف وطن عزیز…

ہیلز کا ریکارڈ زیادہ عرصے نہیں رہے گا، رابن اسمتھ

پاکستان کے خلاف سیریز میں کامیابی کے بعد انگلستان کے کرکٹ ماہرین و شائقین کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں۔ 444 رنز کا ریکارڈ مجموعہ اکٹھا کرنے میں ایلکس ہیلز کے 171 رنز نے اہم کردیا ادا کیا، جس پر انہیں خوب سراہا گیا ہے۔ لیکن ہیلز کے ایک ہم وطن ایک…

مبالغہ آرائی کی انتہا، انگلستان کو 'عظیم' آسٹریلیا سے ملا دیا گیا

پاکستان کے خلاف سیریز میں انگلستان کی ریکارڈ توڑ کارکردگی چند حلقوں کے لیے تو متوقع تھی ہی، خاص طور پر ایک روزہ میں پاکستان کی ماضی قریب کی کارکردگی دیکھیں تو یہ کوئی انہونی نہیں۔ لیکن انگلستان کے سابق کھلاڑیوں کو ہمیشہ سے یہ عارضہ لاحق رہا…

اسٹین کی تباہ کن باؤلنگ، جنوبی افریقہ سیریز جیت گیا

جوش اور ولولے سے بھرپور یہ ایک مصروف ہفتہ رہا۔ ایک طرف پاکستان اور انگلستان کے مقابلے میں جدوجہد کرتا دکھائی دے رہا ہے، بلکہ سیریز ہی ہار چکا ہے تو دوسری جانب ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان امریکا میں سنسنی خیز ٹی ٹوئنٹی بھی ہوئے۔ سری لنکا…

تلکارتنے دلشان کے 10 دلچسپ ریکارڈز

سری لنکا کے ایک بہترین آل راؤنڈر تلکارتنے دلشان ایک روزہ کرکٹ کو الوداع کہہ چکے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا تیسرا ایک روزہ مقابلہ ان کا آخری میچ تھا۔ مقابلہ بھی خوب ہوا اور تماشائیوں کی بڑی تعداد نے اپنے پسندیدہ کرکٹر کو خراجِ تحسین پیش…

حد سے زیادہ تماشائیوں کی آمد، سری لنکا کرکٹ کی معذرت

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ نے چاہے کرکٹ کے حسن کو کتنا ہی متاثر کیا ہو، لیکن اب بھی ایسے کرکٹ شائقین کی کمی نہیں جو ٹیسٹ اور ایک روزہ مقابلوں میں بھی بے مثال دلچسپی رکھتے ہیں۔ جب کسی بہترین قومی کرکٹر کا ریٹائرمنٹ سے پہلے آخری میچ ہو تو قوم اسے خراجِ…

سرفراز کی سنچری رائیگاں، شکست پاکستان کے دامن سے چمٹ گئی

ٹیسٹ میں نمبر ایک پاکستان ون ڈے میں بھنور میں پھنس چکا ہے کہ جہاں انگلستان کے ہاتھوں اسے مسلسل دوسرے ایک روزہ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ لارڈز کے تاریخی میدان پر سرفراز احمد کی یادگار سنچری بھی پاکستان کو شکست سے نہ بچا سکی کہ جو…

کانٹے دار مقابلہ، ویسٹ انڈیز کی صرف ایک رن سے کامیابی

دنیائے ٹی ٹوئنٹی کی دو بڑی طاقتیں ویسٹ انڈیز اور بھارت جیسے ہی دنیائے حقیقی کی سب سے بڑی طاقت امریکا پہنچیں، مقابلہ اپنے عروج پر پہنچ گیا یہاں تک کہ بھارت کو صرف ایک رن سے شکست ہوئی۔ امریکا کی ریاست فلوریڈا میں کھیلا گیا یہ مقابلہ امریکی…