گیل اور ڈی ولیئرز فارم میں ہوں تو کچھ نہیں کیا جا سکتا: دھونی

بھارت پاکستان اور جنوبی افریقہ جیسے سخت ترین حریفوں کو شکست دے کر اب عالمی کپ میں مکمل طور پر مطمئن دکھائی دیتا ہے، لیکن جس مقام پر وہ اس وقت موجود ہے، اس پر وہ آئندہ مقابلوں میں شکست برداشت نہیں کرسکتا۔ ٹیم انڈیا عالمی کپ سے پہلے ایک سخت…

بھارت-ویسٹ انڈیز معرکہ، واکا کے پچ کیوریٹر اور اسکوررز کا امتحان

عالمی کپ 2015ء کے گروپ 'بی' کا ایک اہم مقابلہ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین پرتھ کے واکا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں کی تیز گیندبازوں کے لیے مددگار پچ کے ساتھ ساتھ ایک بڑی کشش بڑا اسکور بورڈ بھی ہے۔ گو کہ برقی اسکور بورڈ کو رواج پائے…

بریڈمین یا ڈی ولیئرز کی طرح ہمیشہ رنز نہیں بنا سکتا: ہاشم آملہ

آئرلینڈ کے خلاف مقابلے میں کیریئر کی بہترین 159 رنز کی اننگز کھیلنے والے جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ رنز نہیں بنا سکتے، کیونکہ نہ تو وہ ڈان بریڈمین ہیں اور نہ ہی ابراہم ڈی ولیئرز۔ گزشتہ مقابلے میں ہاشم آملہ…

پاک-بھارت کرکٹ تعلقات کی برف مزید پگھلنے کا امکان

پاکستان اور بھارت کے کرکٹ تعلقات 2008ء میں ممبئی دہشت گرد حملوں کے بعد سے تقریباً منقطع ہیں۔ 2012ء کے اواخر میں محدود اوورز کی ایک مختصر سیریز کے علاوہ دونوں ممالک نے باہم کچھ نہیں کھیلا لیکن اب ایسا محسوس ہو رہا ہے یہ کہ برف پگھلے گی۔ گو…

ہاشم اور فف 247، جنوبی افریقہ 411

ویسٹ انڈیز پر ہاتھ صاف کرنے کے بعد جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ پر بھی کچھ رحم نہ کھایا اور مسلسل دوسرے مقابلے میں 400 رنز بنانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گیا۔ ایک مرتبہ پھر 400 رنز کا ہمالیہ سر کرنے میں اہم کردار ہاشم آملہ اور فف دو پلیسی کی…

ویسٹ انڈیز کو بھارتی خطرے کا سامنا، کلائیو لائیڈ پرامید

آئرلینڈ کے بعد جنوبی افریقہ سے بری طرح شکست کھانے کے بعد اب ویسٹ انڈیز کے پاس کو 'کرو یا مرو' کی صورتحال کا سامنا ہے کیونکہ اسے اگلے مقابلے میں دفاعی چیمپئن بھارت کا سامنا کرنا ہے، جہاں شکست کا مطلب ہے کہ ویسٹ انڈیز گروپ کے دوسرے مقابلوں کے…

آئرلینڈ کو سب سے بڑا امتحان درپیش

زمبابوے کے خلاف بمشکل کامیابی، بھارت سے بری طرح شکست اور اس کے بعد ویسٹ انڈیز کو چاروں خانے چت کرنے والا جنوبی افریقہ اب اپنے چوتھے مقابلے میں آئرلینڈ کا سامنا کرنے جا رہا ہے۔ جنوبی افریقہ تو خوش ہوگا لیکن آئرلینڈ سخت دباؤ میں ہے جسے 'ون…

کیون پیٹرسن کے لیے انگلستان کے دروازے کھلنے کا امکان

ایک کے بعد دوسرے تنازع میں ملوث ہونے اور پھر شکست در شکست کے بعد کیون پیٹرسن کو انگلستان کرکٹ ٹیم سے نکال دیا گیا تھا لیکن اب جبکہ عالمی کپ میں انگلستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے تو انہیں ایک مرتبہ پھر اپنے اہم ترین بلے باز کی یاد ستا رہی ہے۔…

آسٹریلیا 26 رنز پر 8 آؤٹ!

عالمی کپ 2015ء کے شایان شان ایک مقابلہ آج آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلا گیا جہاں انتہائی سنسنی خیز معرکہ آرائی کے بعد جیت نیوزی لینڈ کے نام رہی۔ گو کہ دونوں ٹیموں کی کارکردگی کم نہیں تھی، خاص طور پر گیندبازوں نے کارہائے نمایاں…

میزبانوں کا مقابلہ، صلاحیتوں کا حقیقی امتحان

چار بار کا فاتحِ عالم آسٹریلیا اور عالمی کپ 2015ء کا شریک میزبان اور اعزاز کے مضبوط ترین امیدواروں میں سے ایک نیوزی لینڈ جب ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے تو کیا ہوگا؟ یہ آج کا سب سے بڑا سوال ہے۔ کیا ایک اعصاب شکن معرکہ دیکھنے کو ملے گا؟ یا…