فٹ گیند باز ہی پاکستان کو جتوا سکتے ہیں: محمد اکرم

حال ہی میں پاکستان کے باؤلنگ کوچ کے عہدے سے ہٹائے گئے محمد اکرم کہتے ہیں کہ انہیں پاکستان کی باؤلنگ کے ہر شعبے پر تشویش ہے اور اس کی بنیادی وجہ فٹنس ہے۔ ڈیڑھ سال تک قومی باؤلنگ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے اکرم حال ہی میں نیشنل کرکٹ…

ورلڈ کپ کے لیے کپتان کی تبدیلی ہیڈ کوچ کی مشاورت سے ہوگی: معین خان

پاکستان کرکٹ ہمیشہ امید و بیم کی حالت میں رہتی ہے ، ہارتے ہارتے ورلڈ کپ جیتنے والی قومی دستہ جیتتے جیتتے اہم مقابلے بھی ہارتا رہا اور اسی کی جھلک انفرادی سطح پر بھی جھلکتی ہے۔ کوئی کیریئر کے عروج پر ہمیشہ کے لیے باہر ہوگیا تو کچھ 'نیم…

سمر کیمپ کے لیے 36 ناموں کا اعلان، کامران اور شعیب ملک باہر

پاکستان اس وقت بین الاقوامی کرکٹ سے فارغ ہے۔ دنیا بھر کے کھلاڑی جہاں انڈین پریمیئر لیگ میں مصروف نظر آتے ہیں وہیں پاکستانی کھلاڑی اس وقت اپنے گھروں پر چھٹیاں منا رہے ہیں لیکن بورڈ ان ایام کو آنے والے اہم دوروں کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے…

کراچی انڈر16 حتمی کھلاڑی، معین خان کے صاحبزادے بھی شامل

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین اور سابق کپتان و وکٹ کیپر معین خان کے صاحبزادے اعظم خان انڈر16 ٹرائلز سے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ پی سی بی کے زیر اہتمام کراچی ریجن کے انڈر16 ٹرائلز گزشتہ روز…

پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سلیکشن کمیٹی، معین خان دفاع کرنے لگے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چند روز قبل اپنی تاریخ کی سب سے بڑی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی جس میں چیف سلیکٹر معین خان سمیت 6 اراکین شامل ہیں۔ کرکٹ حلقے سلیکٹر کی اتنی بڑی تعداد کو نوازنے کے کلچر کا حصہ قرار دیتے ہیں البتہ معین خان نے اس کا دفاع کرتے…

جونیئر سلیکشن کمیٹی کا اعلان، باسط علی سربراہ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا جو سابق ٹیسٹ کھلاڑی باسط علی کی زیر قیادت کام کرے گی۔ جونیئر ٹیموں کے انتخاب کی ذمہ دار اس کمیٹی میں باسط علی کے ماتحت تین مزید اراکین کام کریں گے۔ ان میں سابق ٹیسٹ…

[انٹرویوز] خامیوں پر قابو پا رہا ہوں، قومی ٹیم میں مستقل جگہ پاؤں گا: خرم منظور

ایک زمانہ تھا کہ کراچی کے بلے باز قومی کرکٹ کے افق پر چھائے ہوئے تھے۔ لٹل ماسٹر حنیف محمد ہوں یا اسٹریٹ بوائے جاوید میانداد یا پھر دور جدید میں یونس خان، یہ وہ ستارے ہیں جو کراچی کے آسمان پر ابھرے اور پھر عالمی سطح پر جگمگائے۔ لیکن اب کراچی…

ٹیلنٹ ہنٹ انڈر 16 کراچی ریجن کے ٹرائلز ختم

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نو عمر و باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش کے لیے کراچی ریجن کے سہ روزہ ٹیلنٹ ہنٹ انڈر 16 ٹرائلز اختتام پذیر ہوگئے۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے سہ روزہ اوپن ٹرائلز میں مجموعی طور پر 4 ہزار 300 کھلاڑیوں نے حصہ لیا…

پاکستان سلیکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی سلیکشن کمیٹی کا پہلا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا جس کی قیادت معین خان کریں گے۔ گو کہ پاکستان کی اگلی مہم ماہ اگست میں دورۂ سری لنکا ہے، جس میں ابھی کافی وقت ہے، لیکن کمیٹی کا یہ اجلاس طلب کرنے کی وجہ مجوزہ سمر…

سابق پاکستانی کھلاڑی معین خان کے خلاف عدالت پہنچنے لگے

پاکستان کے نئے چیف سلیکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے مینیجر معین خان کے خلاف چند سابق کھلاڑی عدالت سے رجوع کرنے والے ہیں، جن کا دعویٰ ہے کہ معین نے انڈین کرکٹ لیگ کے واجبات انہیں ادا نہیں کیے۔ سابق پاکستانی تیز باؤلر اور آئی سی ایل میں…