شاہد آفریدی ریسٹ آف دا ورلڈ؛ عمر گل اور سعید اجمل ایم سی سی میں شامل

انگلستان کے تاریخی میدان لارڈز کی 200ویں سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے ریسٹ آف دا ورلڈ (Rest of the World) اور میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے درمیان ایک روزہ کرکٹ میچ جولائی کے اوائل میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کے تین کھلاڑی شاہد…

شاہد آفریدی اور عمر اکمل سے بھی میچ فکسنگ کے لیے رابطہ کیا گیا: رپورٹ

فکسنگ بالخصوص انڈین پریمیئر لیگ میں پیسوں کے عوض خراب کارکردگی دکھانے کی حرکتوں کا پردہ فاش ہوجانے کے بعد تو جیسے شرفاء کا یہ کھیل اپنی وقعت کھوتا جا رہا ہے۔ اس کے باوجود چند کھلاڑي ایسے بھی ہیں جنہوں نے میچ فکس کرنے کے عوض بھاری رقوم کو…

پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ ہونی چاہیے: شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نے ایک بار پھر پاکستان ٹیم کی قیادت کرنے کی دلی خواہش کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ مقابلوں اور کیمپ میں جاری سرگرمیوں کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ قذافی اسٹیڈیم، لاہور میں قومی…

عارف عباسی مشیر خاص مقرر؛ ظہیر عباس کی چھٹی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ ذکا اشرف نے سابق چیف آپریٹنگ آفیسر عارف علی عباسی کو اپنا مشیر خاص مقرر کردیا ہے۔ تین روز قبل اسلام آباد کی عدالت عالیہ کی جانب سے چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر بحال ہونے والے ذکا اشرف نے سابق…

عدالت نے ذکا اشرف کو ایک مرتبہ پھر بحال کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ ترین عہدے پر میوزیکل چیئرز کا کھیل بدستور جاری ہے اور عدالت نے ایک مرتبہ پھر ذکا اشرف کو چیئرمین کے عہدے پر بحال کرکے نجم سیٹھی کو باہر بیٹھنے پر مجبور کردیا ہے۔ ذکا اشرف کو رواں سال کے اوائل میں عہدے پر…

[آج کا دن] سعید اجمل کے کیرئیر کا بدترین اوور

چند کھلاڑیوں کے کیریئر میں ایک ایسا بھیانک لمحہ آتا ہے جب وہ نہ صرف اپنے ملک کی شکست کا سبب بنتے ہیں، بلکہ خود بھی دل شکستہ ہوجاتے ہیں اور حالات اسے نہج پر پہنچاتے دیتے ہیں کہ عزیز و اقارب تو کجا خود ان کے پرستار بھی انہیں کھیل کو خیرباد

ویراٹ کوہلی: آن فیلڈ ناکام لیکن آن لائن مقبول

انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں ویراٹ کوہلی اب تک اپنی روایتی جارحانہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں تاہم ان کی اس آن فیلڈ ناکامی کے برعکس آن لائن مقبولیت میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ آئی پی ایل 7 میں اب تک کھیلے گئے 9…

مشتاق احمد پاکستان کے اسپن باؤلنگ کوچ مقرر

سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسپن باؤلنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سہ رکنی کوچ تلاش کمیٹی، ہیڈ کوچ وقار یونس اور مشیر خاص ظہیر عباس کی تجویز پر کیا ہے۔…

[ویڈیوز] میکس ویل کی ایک اور طوفانی اننگز؛ صرف 38 گیندیں اور 90 رنز

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2014ء میں آسٹریلیا کی مہم اپنے مایوس کن اختتام کو تو پہنچی، لیکن ایک روشن پہلو گلین میکس ویل کی کارکردگی کی صورت میں موجود تھا۔ انڈین پریمیئر لیگ سے محض چند روز پہلے میکس ویل کے یوں فارم میں آنے سے گویا کنگز الیون پنجاب کی تو…

[ویڈیوز] پولارڈ اور اسٹارک کا جھگڑا، کوہلی بھی کود پڑے

انڈین پریمیئر لیگ کا ساتواں سیزن جیسے جیسے آگے بڑھ رہا ہے، پوائنٹس ٹیبل پر ٹیم کی کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا پارہ بھی اوپر نیچے ہو رہا ہے۔ بنگلور اور ممبئی کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ شب مقابلے کے دوران…