پاکستان جونیئر سپر لیگ، ایک انوکھی لیگ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان جونیئر سپر لیگ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کا آغاز رواں سال یکم اکتوبر سے ہوگا۔ صرف انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے بنائی گئی دنیا کی منفرد ترین لیگ کا پہلا سیزن یکم اکتوبر سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا

ٹو کرشنگ یارکر! حارث رؤف کی تباہ کن باؤلنگ

حارث رؤف بھی ان پاکستانی باؤلرز میں شامل ہو گئے ہیں جو کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں۔ یارکشائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے کینٹ کے خلاف 65 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ یہ اس سیزن میں حارث کا پہلا 'فائفر' تھا۔

لیگ کرکٹ پر جنوبی افریقہ کی ایک اور کوشش

کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے ایک مرتبہ پھر ٹی ٹوئنٹی لیگ کا اعلان کر دیا ہے۔ 2017ء میں گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے آغاز میں ناکامی کا منہ دیکھا۔ اس کے بعد امزانسی سپر لیگ صرف دو سال چل پائی۔ جس کے بعد یہ جنوبی افریقہ کی کوئی لیگ کروانے کی تیسری کوشش

دورۂ سری لنکا کے لیے آسٹریلیا کی ٹیم کا اعلان

آسٹریلیا رواں سال جون میں سری لنکا کا دورہ کرے گا، جسے رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔ تین ٹی ٹوئنٹی، پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور آخر میں دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل اس دورے کے لیے آسٹریلیا نے بھرپور ٹیم کا

بین اسٹوکس انگلینڈ کے نئے ٹیسٹ کپتان مقرر

بین اسٹوکس کو انگلینڈ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان بنا دیا گیا ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد روب کی نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں یہ اہم اعلان کیا۔ جس کے بعد جو روٹ کی جگہ اسٹوکس انگلینڈ کے قائد

گریم اسمتھ نسل پرستی کے الزامات سے بری

کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے سابق ڈائریکٹر گریم اسمتھ کو اپنے دور میں نسل پرستانہ رویہ اختیار کرنے کے الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔ گریم، جو ماضی میں طویل عرصے تک جنوبی افریقہ کے کپتان بھی رہے ہیں، پر نسلی امتیاز برتنے کے تین الزامات تھے۔

حسن علی کی تباہ کن باؤلنگ، لنکاشائر کی یادگار جیت

حسن علی کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت لنکاشائر نے کاؤنٹی چیمپیئن شپ ڈویژن ون میں اپنا دوسرا مقابلہ بھی جیت لیا ہے۔ اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے گئے اس مقابلے میں آخری دن گلوسسٹرشائر نے زبردست مزاحمت کی۔ تین وکٹوں پر 67 رنز کے ساتھ دن کے آغاز تو

جنوبی افریقہ جون میں بھارت کا دورہ کرے گا

جنوبی افریقہ پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ایک سیریز کھیلنے کے لیے بھارت کا دورہ کرے گا۔ یہ سیریز انڈین پریمیئر لیگ کے فوراً بعد جون کے اوائل میں شروع ہوگی، جس کا پہلا مقابلہ 9 جون کو دلّی میں ہوگا۔ یہ سیریز رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو

کیرون پولارڈ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

محدود اوورز کی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ نے اچانک انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ پولارڈ اس وقت بھارت میں انڈین پریمیئر لیگ کھیل رہے ہیں۔ یہ اعلان انہوں نے اس وقت کیا ہے جب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں صرف چھ

کوہلی کو چند مہینوں کے لیے کرکٹ چھوڑنے کا مشورہ

ویراٹ کوہلی کا فارم سے باہر ہو جانا سب کو کَھل رہا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں 70 سنچریاں بنانے والا 100 مقابلوں میں ایک مرتبہ بھی سنچری نہ بنا پائے تو تشویش تو ہوگی۔ بھارت کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو کوہلی کے 'بَیڈ