سہواگ کا 'بلبلہ'

انگلستان اور بھارت کے درمیان سیریز کے آغاز سے قبل بڑا غلغلہ تھا۔ ایک ایسی سیریز جس میں دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم ایک اور بہترین ٹیم سے ٹکرانے کے لیے جا رہی تھی۔ دنیا بھر کے ماہرین کرکٹ اس سیریز سے قبل سخت سے سخت تر مقابلے کی توقع کر رہے…

زمبابوے نے بنگلہ دیشی بیٹنگ کا شیرازہ بکھیر دیا

زمبابوے نے بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے تسلسل کو ایک روزہ سیریز میں بھی برقرار رکھتے ہوئے پہلا ون ڈے 4 وکٹوں سے جیت لیا۔ ہرارے میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے بنگلہ دیش کو ایک مرتبہ پھر کچل کر رکھ دیا…

کھسیانی بلی کھمبا نوچے، انگلستان کے لیے اصل چیلنج مستقل نمبر ون رہنا ہوگا؛ گمبھیر

اردو کا ایک مشہور محاورہ ہے 'کھسیانی بلی کھمبا نوچے' اور یہ محاورہ اس صورتحال پر کس قدر صادق آتا ہے کہ بھارت کے اوپنر گوتم گمبھیر کہہ رہے ہیں کہ "عالمی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرنا تو آسان ہے لیکن اصل چیلنج اس درجے پر مستقل فائز…

سلطان رانا ایشین کرکٹ کونسل کے ایونٹ مینیجر مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آپریشنز برائے ڈومیسٹک کرکٹ سلطان رانا کو ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا ایونٹ مینیجر اینڈ آپریشنز مقرر کردیا گیا۔ یوں وہ آئندہ ماہ کے وسط اپنے قومی عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔ کرک نامہ کو پاکستان کرکٹ…

اعجاز احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق مڈل آرڈر بیٹسمین و فیلڈنگ کوچ اعجاز احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ عالمی کپ 2011ء کے بعد سے ایک بیٹنگ کوچ کی تلاش میں ہے جبکہ سابق کپتان جاوید میاں داد کے…

ہربھجن پر تنقید بے جا ہے، انگلستان میں کنڈیشنز اسپنرز کے لیے مددگار نہیں: ثقلین مشتاق

پاکستان کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے انگلستان میں بھارتی اسپنرز کی ناقص کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپنرز پر تنقید بے جا ہےکیونکہ کنڈیشنز ان کے بالکل خلاف تھیں۔ جب بلے باز رنز بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہو جائیں تو اسپنرز کیا کر…

محسن خان اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، میری شخصیت کا تجزیہ نہ کریں: وسیم اکرم

پاکستان کے سابق کپتان اور عظیم باؤلر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ محسن حسن خان کسی کی شخصیت کا تجزیہ کرنے کے بجائے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں، یہ ان کے لیے زیادہ بہتر ہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ محسن خان کی جانب سے وسیم اکرم…

جانسن کی تباہ کن باؤلنگ، آسٹریلیا شکست کے گرداب سے نکلنے میں کامیاب

مچل جانسن کی تباہ کن گیند بازی اور ٹیم کی عمدہ فیلڈنگ کی بدولت آسٹریلیا شکست کے گرداب سے نکل کر فتح کی راہ پر گامزن ہو گیا۔ مسلسل دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں بدترین شکست کے بعد آسٹریلیا نے پہلے ایک روزہ مقابلے میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے با آسانی…

آئی سی سی ایوارڈز 2011ء کے لیے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ ایوارڈز 2011ء کے لیے نامزد کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کرک نامہ کو آئی سی سی کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق بھارت کے ظہیر خان، انگلستان کے جوناتھن ٹراٹ اور گریم…

انگلستان 31 سال بعد پہلی پوزیشن حاصل کرنے کو تیار

انگلستان عالمی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرنے سے محض چند قدم کے فاصلے پر ہے۔ اگر وہ آج (بدھ کو) شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں بھارت کو زیر کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ 1980ء کے بعد عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کرے گا۔…