زمرہ محفوظات

آسٹریلیا

پانچ بار کرکٹ عالمی چیمپئین رہنے والے آسٹریلیا سے متعلق خبریں، مضامین، تجزیے اور تبصرے

آسٹریلیا کی سست بیٹنگ پر آئی سی سی کو شبہات ہیں، بھارتی ذرائع ابلاغ

بھارتی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کا اینٹی-کرپشن اینڈ سیکورٹی یونٹ (اے سی ایس یو) زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے میچ میں آسٹریلوی اننگ کے انتہائی سست آغاز پر غور کر رہا ہے۔ بھارت کے سرکاری خبر رساں ادارے…

آسٹریلیا عالمی کپ کے بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گا

آسٹریلیا عالمی کپ 2011ء کے بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گا۔ یہ 2006ء کے بعد آسٹریلیا کا پہلا دورۂ بنگلہ دیش ہوگا جس میں تین میچوں کی ایک روزہ سیریز کھیلی جائے گی۔ آسٹریلیا کی ٹیم عالمی کپ میں شرکت کے بعد وطن واپسی کے بجائے براہ راست 4 اپریل کو…

نیوزی لینڈ کی شکستوں کا سلسلہ دراز تر، آسٹریلیا فاتح

نیوزی لینڈ کی شکستوں کا سلسلہ دراز سے دراز تر ہوتا جا رہا ہے۔ اور اس بار عالمی کپ 2011ء کے ایک اہم میچ میں اسے اپنے پڑوسی اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے ہاتھوں 7 وکٹوں کی شکست ہوگئی ہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا،…

آسٹریلیا کو دھچکا، بولنجر زخمی ہو کر عالمی کپ سے باہر

بلند حوصلہ دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کی عالمی کپ 2011ء کی مہم کو پہلا دھچکا پہنچ گیا کیونکہ اس کے اہم تیز باؤلر ڈوگ بولنجر ٹخنے کی انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں اور وہ پورا عالمی کپ نہیں کھیل پائیں گے۔ عالمی کپ 2011ء کے لیے بھارت آمد…

دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کا کامیاب آغاز، زمبابوے کو شکست

موجودہ عالمی چیمپیئن آسٹریلیا نے عالمی کپ 2011ء میں اعزاز کے دفاع کی مہم کا آغاز زمبابوے کے خلاف 91 رنز سے آسان فتح حاصل کر کے کر دیا۔ احمد آباد کے سردار پٹیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کے بلے بازوں کے پاس آسٹریلیا باؤلرز…

5 وارم اپ مقابلوں میں 10 ٹیمیں مدمقابل

عالمی کپ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے وارم اپ میچز میں آج 10 ٹیمیں زبردست اور سنسنی خیز مقابلوں میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں۔ ایک جانب دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی ڈوبتی کشتی کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں مزید دھچکا ملا تو دوسری جانب پاکستان نے…

وارم اپ میچ: بھارتی اسپنرز نے کینگروز کو نچا کر رکھ دیا

عالمی کپ 2011ء کے سلسلہ میں جاری وارم اپ مقابلوں میں دو فیورٹ ٹیمیں بھارت اور آسٹریلیا مد مقابل آئیں۔ میچ میں تمام وقت آسٹریلوی ٹیم چھائی رہی تاہم آخری لمحات میں بھارتی اسپنرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن…

عالمی کپ 2011ء کون جیتے گا؟ (پہلا حصہ)

اگر آپ سے پوچھا جائے کہ اس بار عالمی کپ کون جیتے گا؟ تو آپ کیا جواب دیں گے؟ بھارت ۔ ۔ ۔ انگلستان ۔ ۔ ۔ جنوبی افریقہ ۔ ۔ ۔ آسٹریلیا ۔ ۔ ۔ یا پھر کوئی اور؟ سوال کا جواب واقعی بہت مشکل ہے۔ لیکن تاریخ کے صفحات پلٹ کر اور ٹیموں کی حالیہ کارکردگی…

انجری مسائل؛ مائیکل ہسی اور ناتھن ہارٹز عالمی کپ سے باہر

انگلستان کے خلاف شاندار سیریز جیتنے کے بعد آسٹریلیا کی عالمی اعزاز کے کامیاب دفاع کی امیدوں کو زبردست سہارا ملا۔ لیکن آج، جبکہ آسٹریلوی ٹیم بھارت کے لیے اڑان بھرنے والی ہے، دو اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی انہیں پریشانی میں مبتلا کرنے کے لیے…

ایلن بارڈر میڈل شین واٹسن کے نام

شین واٹسن کو سال کا بہترین ایک روزہ آسٹریلوی کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے مائیکل کلارک کو محض ایک ووٹ سے شکست دے کر مسلسل دوسری مرتبہ ایلن بارڈر میڈل حاصل کیا ہے۔ آسٹریلیا کے اسپورٹس دارالحکومت ملبورن میں ہونے والی تقریب کے دوران…