زمرہ محفوظات

بنگلہ دیش

مشفق الرحیم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ دی

ایشیا کپ میں مایوس کُن کارکردگی کے مظاہرے کے بعد بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر مشفق الرحیم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے اعلان میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اب ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل

ناقابلِ یقین مقابلہ، سری لنکا سپر 4 میں، بنگلہ دیش باہر

سری لنکا نے بنگلہ دیش کو انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد صرف دو وکٹوں سے شکست دے دی اور یوں ایشیا کپ 2022ء کے سپر 4 مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔ یہ ایسا مقابلہ تھا جو کبھی ایک حریف کے حق میں گیا تو کبھی دوسرے کے پلڑے میں۔ یہاں تک کہ سری لنکا نے

بنگلہ دیش زدرانوں کے ہتھے چڑھ گیا، افغانستان سپر 4 میں

افغانستان نے سری لنکا کے بعد بنگلہ دیش کو بھی بُری طرح شکست دیتے ہوئے ایشیا کپ 2022ء کے سپر 4 مرحلے میں جگہ پا لی ہے۔ شارجہ میں کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں افغانستان نے 7 وکٹوں کی شاندار فتح حاصل کی۔ اس کامیابی کی نمایاں تھی جھلک

بنگلہ دیش کی بڑی فتح، زمبابوے کلین سوئپ میں ناکام

زمبابوے کے پاس تاریخی موقع تھا کہ بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کرے۔ آخری ون ڈے میں اسے پوری سیریز کا سب سے آسان ہدف بھی ملا، لیکن محض 83 رنز پر نو وکٹیں گنوا کر 105 رنز کی شکست کھا بیٹھا۔ یہ 257 رنز کا ہدف تھا جس کے تعاقب

فاتح سکندر، زمبابوے کی بنگلہ دیش کے خلاف تاریخی کامیابی

زمبابوے نے سکندر رضا اور کپتان ریجس چکابوا کی فاتحانہ سنچریوں کی بدولت بنگلہ دیش کو دوسرا ون ڈے بھی ہرا دیا ہے اور یوں ٹی ٹوئنٹی کے بعد ون ڈے سیریز بھی جیت لی۔ یہ گزشتہ پانچ سالوں میں پہلی بار کسی قابلِ ذکر ٹیم کے خلاف زمبابوے کی پہلی ون

سکندر رضا چھا گئے، زمبابوے کا دھماکے دار آغاز

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تاریخی کامیابی کے بعد زمبابوے نے ون ڈے کا آغاز بھی دھماکے دار انداز میں کیا ہے۔ سیریز کے پہلے ہی میں سکندر رضا اور انوسینٹ کائیا کی شاندار سنچریوں نے 304 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرنے میں مدد دی۔ یوں زمبابوے نے صرف سیریز میں

بنگلہ دیش ڈھیر، زمبابوے کی تاریخی کامیابی

کسی ٹی ٹوئنٹی میں صرف 67 رنز پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہو جائیں اور محض 7 اوورز کا کھیل باقی ہو تو کوئی زیادہ سے زیادہ کتنے رنز بنا سکتا ہے؟ بلکہ سوال واضح ہونا چاہیے کہ زمبابوے کتنے رنز بنا سکتا ہے؟ آج اس سوال کا جواب مل گیا ہے زمبابوے نہ صرف 157

ویسٹ انڈیز زوال کی انتہا پر، بنگلہ دیش کے ہاتھوں ایک اور سیریز شکست

ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی میں چاہے بنگلہ دیش کا حال جتنا بھی بُرا رہا ہو، لیکن ون ڈے انٹرنیشنل میں بنگال کے شیروں کا مقابلہ کرنا ویسٹ انڈیز کے بس کی بات نہیں لگتی۔ گزشتہ چار سال سے ویسٹ انڈیز بنگلہ دیش سے ون ڈے سیریز ہار رہا ہے اور پروویڈنس،

پاکستان کا بدلہ بنگلہ دیش سے، ویسٹ انڈیز جیت گیا

ویسٹ انڈیز حال ہی میں دورۂ پاکستان سے بُری طرح شکست کھا کر واپس آیا تھا اور اب لگتا ہے اُس کے بدلے گن گن کر بنگلہ دیش سے لے رہا ہے۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں نکولس پورَن کی کیپٹن اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز نے پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور یوں

کنگ اور پاول کی دھواں دار بیٹنگ، بنگلہ دیش کو بڑی شکست

جو کام پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ادھورا رہ گیا تھا، ویسٹ انڈیز نے بالآخر دوسرے مقابلے میں کر دکھایا اور بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیریز میں ‏1-0 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی ہے۔ روسیو، ڈومینکا میں کھیلے گئے اس مقابلے میں ٹاس جیتا اور خود بلے