زمرہ محفوظات

بنگلہ دیش

گرما گرمی میں بنگلہ دیش کامیاب

ورلڈ کپ 2015ء میں جب بنگلہ دیش نے انگلستان کو شکست دے کر عالمی اعزاز کی دوڑ سے باہر کیا تھا، تب سے ایسا لگ رہا تھا کہ دونوں ٹیمیں اب سخت حریف بنیں گی اور یہ مقابلہ دونوں کے درمیان نزاع کا بیج بو چکا ہے۔ پھر دوسرے ایک روزہ میں وہی گرما گرمی…

ڈھاکا میں ڈراما، فتح بنگلہ دیش کے جبڑوں سے چھین لی گئی

اگر 310 رنز کے تعاقب میں 41 اوورز میں 265 رنز بن جائیں اور فتح صرف 45 رنز کے فاصلے پر ہو اور چھ وکٹیں بھی باقی ہوں تو یہاں سے صرف ایک ٹیم شکست کھا سکتی ہے، وہ ہے بنگلہ دیش اور اس نے ایسا کر دکھایا۔ انگلستان نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے صرف…

شکیب الحسن فضائی حادثے میں بال بال بچ گئے

بنگلہ دیش کے سابق کپتان شکیب الحسن ایک فضائی حادثے میں بال بال بچ گئے جب ان کا ہیلی کاپٹر انہیں اتارنے کے بعد واپسی کے سفر پر گر کر تباہ ہوگیا۔ جس سے ایک شخص ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ شکیب الحسن اور ان کی اہلیہ امّ احمد ساحلی…

اگلی منزل بنگلہ دیش! انگلستان کو ہری جھنڈی دکھادی گئی

انگلستان کی کرکٹ ٹیم طے شدہ منصوبے کے مطابق بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ اس بات کا اعلان انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ڈائریکٹر اینڈریو اسٹراس نے کیا۔ گزشتہ ماہ (جولائی)، بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکا دہشت گردی کا نشانہ بنا تھا،…

مستفیض چھ ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر

بنگلہ دیش کے لیے اثاثہ سمجھے جانے والے تیز گیند باز مستفیض الرحمٰن اگلے ماہ کندھے کی سرجری کروائیں گے جس کے بعد کم از کم چھ ماہ کے لیے کرکٹ سے دور رہیں گے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ آسٹریلیا یا انگلستان میں آپریشن کروانے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس…

"سانحہ بنگال" میں سب کے لیے سبق

بنگلہ دیش کی گزشتہ ایک ڈیڑھ سال سے کارکردگی بہت نمایاں ہے، خاص طور پر محدود طرز کی کرکٹ میں کہ جس میں وہ عالمی کپ 2015ء کو کوارٹر فائنل تک پہنچا، پھر پاکستان، بھارت اور جنوبی افریقہ جیسی ٹیموں کو ایک روزہ سیریز میں شکست دی اور حال ہی میں…

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی (گروپ 2) : نیوزی لینڈ کے بعد سیمی فائنل میں کون جائے گا؟

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے سیمی فائنل میں سب سے پہلے پہنچنے کا اعزاز نیوزی لینڈ نے حاصل کرلیا ہے۔ کیویز نے اپنے ابتدائی تینوں مقابلوں میں حریف ٹیم کو مات دی اور 6 قیمت پوائنٹس کے بعد گروپ 2 میں سرفہرست رہی ہے۔ نیوزی لینڈ نے سب سے پہلے میزبان…

آسٹریلیا کی پہلی کامیابی، بنگلہ دیش دیوار سے لگ گیا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کرنے والے آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کا اہم مقابلہ توقعات کے عین مطابق آسٹریلیا کی کامیابی پر منتج ہوا لیکن یہ فتح صرف تین وکٹوں سے حاصل کی گئی، جس میں اصل ہاتھ صرف اور صرف آسٹریلیا کا تھا کہ جو…

تسکین احمد پر پابندی: بنگلہ دیش کا آئی سی سی سے رابطہ

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تسکین احمد پر پابندی کی ٹھوس وجوہات پیش کرے یا پھر تیز گیند باز پر پابندی کے فیصلہ پر نظرثانی کرے۔ پیر کو اپنے بیان میں بی سی بی کے صدر نظم…

"لالا" بیدار ہوگئے، بنگال ٹائیگرز کا گھمنڈ خاک میں مل گیا

گیندبازوں کے سہارے تو پاکستان فتوحات حاصل کرتا رہتا ہے، لیکن آج بنگلہ دیش کے خلاف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے معرکے میں کمال ہی ہوگیا۔ جب سب کی التجا بھری نظریں بلے بازوں پر تھیں، عین اس وقت انہوں نے مایوس نہیں کیا اور پاکستان نے 201 رنز بنا کر…