زمرہ محفوظات

انگلستان

بابائے کرکٹ کے دیس کی خبریں ان پر ماہرین کے تجزیہ اور مفصل فیچرز

ٹرینٹ برج میں معجزہ، انگلینڈ کی ناقابلِ یقین فتح

اعجاز ہے کسی کا یہ گردشِ زمانہ؟ یہ بین اسٹوکس کی کپتانی کا اثر ہے کہ برینڈن میک کولم کی سرپرستی کا؟ انگلینڈ نے ایک مرتبہ نہیں بلکہ دوسری بار بھی مشکل ترین حالات پر قابو پاتے ہوئے ایک یادگار کامیابی حاصل کی ہے۔ لارڈز میں 277 رنز کا ہدف پانے

جو روٹ کی نظریں اب ورلڈ نمبر وَن بیٹسمین بننے پر

انگلینڈ کے جو روٹ کی نظریں ایک مرتبہ پھر ورلڈ نمبر وَن بیٹسمین بننے پر ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں فاتحانہ اننگز نے انہیں اپنا کھویا ہوا اعزاز حاصل کرنے کا بہترین موقع دیا ہے اور وہ دو درجے ترقی پا کر دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

لارڈز ، انگلینڈ نے میدان مار لیا

ایک ایسا ٹیسٹ جس کے پہلے دن 17 وکٹیں گری ہوں، پہلی دونوں اننگز میں کُل ملا کر صرف 273 رنز بنے ہوں، اس میں اگر 277 رنز کا ہدف مل جائے اور پھر 69 رنز پر 4 آؤٹ بھی ہو جائیں تو ۔۔۔۔۔۔ پریشان مت ہوں، جو روٹ ہے نا! قیادت چھوڑنے کے بعد پہلے ہی

[ریکارڈز] ایلکس ہیلز کی اننگز اور تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری

تین سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، ہمیں انٹرنیشنل کرکٹ میں ایلکس ہیلز کی جھلک تک دیکھنے کو نہیں ملی۔ لیکن آج بھی ہیلز کی بیٹنگ دیکھنے کے قابل ہے۔ یقین نہیں آتا تو گزشتہ شب کھیلی گئی یہ اننگز دیکھ لیں:

[آج کا دن] بال آف دی سنچری

شین وارن، 23 سال کا ایک نوجوان، جو صرف 12 ٹیسٹ میچز کا تجربہ رکھتا تھا۔ وارن نے اپنے ابتدائی پانچ ٹیسٹ میچز میں تقریباً 42 کے اوسط کے ساتھ صرف 12 وکٹیں لیں، اگر پاکستان سے تعلق ہوتا تو شاید ہمیشہ کے لیے باہر کر دیا جاتا۔ لیکن آسٹریلیا نے

اور اظہر علی کی بھی ڈبل سنچری

‏2، 1، 20، 6، 5 اور صفر، یہ ہیں کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں اظہر علی کی ابتدائی چھ اننگز۔ ایک ایسے وقت میں جب شان مسعود پے در پے ڈبل سنچریاں بنا رہے تھے، اظہر فارم کی تلاش میں سرگرداں تھے۔ ڈرہم کے خلاف میچ کی پہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے

اب تو عادت سی ہے، شان کی ایک اور سنچری

ایک اور دن اور شان مسعود کی ایک اور سنچری۔ جی ہاں! کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں شان مسعود ایک مرتبہ پھر تہرے ہندسے کی اننگز کھیل گئے ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ اس سے پہلے جب بھی 100 رنز کا ہندسہ عبور کیا، 200 رنز کے بعد ہی آؤٹ ہوئے۔ لیکن اس بار پہلی

میک کولم انگلینڈ ٹیسٹ کوچ بن گئے

جب 2019ء میں مصباح الحق کو پاکستان کا ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا تو آپ کو یاد ہوگا کہ بڑا ہنگامہ کھڑا ہوا تھا۔  کسی اور کا کیا کہیں کہ ہم خود اسی صف میں تھے کہ مصباح کیونکہ کوچنگ کا تجربہ نہیں رکھتے، اس لیے انہیں اتنی بھاری ذمہ داری قبول نہیں

کیا میک کولم انگلینڈ کے کوچ بننے والے ہیں؟

انگلینڈ کو صرف 20 دن بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے۔ یہ نئے سیٹ اپ کے ساتھ انگلینڈ کا پہلا امتحان ہوگا کیونکہ جو روٹ قیادت سے استعفیٰ دے چکے ہیں، بورڈ کے سربراہ سے لے کر کپتان تک، ہر جگہ تبدیلی آئی ہے اور بہت سی نشستیں ابھی

عباس کی فتح گر باؤلنگ، اظہر علی کی واپسی

کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں شاہین آفریدی اور حسن علی کے بعد محمد عباس نے بھی فاتحانہ کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی کاؤنٹی کو فتح سے ہمکنار کیا ہے۔ گلوسسٹرشائر کے خلاف مقابلے میں عباس کی ہمپشائر نے 87 رنز سے کامیابی حاصل کی ہے، جس میں خود عباس کا