زمرہ محفوظات

انگلستان

بابائے کرکٹ کے دیس کی خبریں ان پر ماہرین کے تجزیہ اور مفصل فیچرز

"گوروں نے دوگنا لگان لے لیا" ہندوستان کے خلاف کلین سویپ

انگلستان نے وہ کر دکھایا، جو سیریز سے قبل کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا یعنی 'کلین سویپ'۔ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے چوتھے مقابلے میں انگلستان نے اننگز اور 8 رنز سے فتح حاصل کرتے ہوئے سیریزکے تمام مقابلے جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا اور…

آئرلینڈ کے خلاف واحد ایک روزہ کے لیے انگلش دستے کا اعلان

انگلستان نے آئرلینڈ کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے کے لیے 13 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت مڈل آرڈر بلے باز ایون مورگن کریں گے۔ کرک نامہ کو انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے وصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق…

اینڈرسن زخمی، ٹریملٹ باہر، انگلستان نے گراہم اونینز کو طلب کر لیا

بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں انگلستان کے جیمز اینڈرسن کی شرکت مشکوک ہے جبکہ کرس ٹریملٹ اپنی انجری کے باعث دورے کے آخری میچ سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ اس صورتحال میں ڈرہم کاؤنٹی کے کھلاڑی گراہم اونینز کو طلب کر لیا گیا ہے۔ کرک نامہ کو…

ٹیم کی شکست پر بھارتی میڈیا پھٹ پڑا

انگلینڈ سے ذلت آمیز شکست کا غم تو ایک طرف تھا ہی مگر پہلی پوزیشن چھن جانے سے بھی بھارتی ٹیم کو دہری اذیت میں مبتلا کردیا۔ سونے پر سہاگہ اپنی ٹیم کی کامیابیوں پر مغرور ہوجانے والا بے قابو بھارتی میڈیا بھی اپنی ٹیم کی شکستوں پر پھٹ پڑا۔…

چوتھے ٹیسٹ کے لیے انگلش دستے کا اعلان، فن اور ٹریملٹ بھی طلب

انگلستان نے بھارت کے خلاف چوتھے و آخری ٹیسٹ کے لیے 13 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے جس میں دو سیمرز اسٹیون فن اور کرس ٹریملٹ کے نام بھی شامل ہیں۔ مسلسل تین ٹیسٹ فتوحات کے بعد انگلستان کی نظریں اب بھارت کے خلاف سیریز 4-0 سے جیتنے پر…

انگلستان کا عالمی نمبر ایک بننے کا سفر

انگلستان نے برمنگھم میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں فتح حاصل کر کے بھارت کو عالمی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن سے محروم کر دیا ہے۔ بھارت جس نے دسمبر 2009ء میں عالمی نمبر ایک بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا، اوول میں چوتھے میچ میں شکست کی صورت میں…

ذلت آمیز شکست کے ساتھ بھارت عالمی نمبر ون پوزیشن سے محروم

بھارت تیسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 242 رنز کی ذلت آمیز شکست کھانے کے بعد ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن سے محروم ہو چکا ہے اور یوں انگلستان 31 سال کے طویل عرصے کے بعد دوبارہ عالمی نمبر ایک بن چکا ہے۔ ایجبسٹن، برمنگھم میں…

"چور چوری سے جائے ۔۔۔۔" برطانوی ذرائع ابلاغ کا سہواگ پر بال ٹمپرنگ کا الزام

انگلستان کے ذرائع ابلاغ جو ہمیشہ منفی ہتھکنڈے آزما کر دورہ کرنے والی ٹیموں کے حوصلے پست کرنے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں، ٹیم کی انتہائی مضبوط پوزیشن کے باوجود باز نہیں آ رہے۔ آج برطانیہ کے معروف روزنامہ 'میل' نے بھارت کے کھلاڑی وریندر سہواگ پر…

کھسیانی بلی کھمبا نوچے، انگلستان کے لیے اصل چیلنج مستقل نمبر ون رہنا ہوگا؛ گمبھیر

اردو کا ایک مشہور محاورہ ہے 'کھسیانی بلی کھمبا نوچے' اور یہ محاورہ اس صورتحال پر کس قدر صادق آتا ہے کہ بھارت کے اوپنر گوتم گمبھیر کہہ رہے ہیں کہ "عالمی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرنا تو آسان ہے لیکن اصل چیلنج اس درجے پر مستقل فائز…

انگلستان 31 سال بعد پہلی پوزیشن حاصل کرنے کو تیار

انگلستان عالمی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرنے سے محض چند قدم کے فاصلے پر ہے۔ اگر وہ آج (بدھ کو) شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں بھارت کو زیر کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ 1980ء کے بعد عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کرے گا۔…