زمرہ محفوظات

بھارت

دنیائے کرکٹ کی بڑی طاقتوں میں سے ایک، سب سے بڑی لیگ "آئی پی ایل” کے دیس کی خبریں، جو دو مرتبہ ایک روزہ کا اور ایک بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن رہ چکا ہے

بھارت کا جوابی وار، سیریز برابر

لگتا ہے بھارت نے جنوبی افریقہ کو اسپن ٹریک پر پھنسا لیا ہے۔ سیریز میں ‏2-0 سے خسارے میں جانے کے باوجود مسلسل دو میچز جیت کر سیریز برابری پر لے آیا ہے اور اب فیصلہ ہوگا پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں۔ راجکوٹ میں اسپنرز کے لیے مددگار وکٹ

جنوبی افریقہ کارکردگی نہ دہرا سکا، بھارت کے امکانات زندہ ہو گئے

دلّی اور کٹک میں کراری شکستوں کے بعد بالآخر بھارت جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلی فتح پانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ وشاکھاپٹنم میں 'ٹیم انڈیا' نے 48 رنز کے واضح مارجن سے نمایاں کامیابی حاصل کی اور یوں سیریز میں اپنے امکانات کو

کلاسن کی کلاس، بھارت پھر ہار گیا

دن بدلا، میدان بدلا لیکن نہیں بدلی تو بھارت کی حالت نہیں بدلی۔ کٹک میں 45 ہزار تماشائیوں کے سامنے جنوبی افریقہ نے بھارت کو 4 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں اپنی برتری ‏2-0 کر لی ہے۔ ٹاس جنوبی افریقہ کے کپتان تمبا باووما نے جیتا اور پہلے خود

ملر اور ڈسن نے میدان مار لیا، بھارت کو تاریخی شکست

کسی سیانے نے کیا خوب کہا تھا "دلّی کے شیشے ٹوٹیں گے" اور کئی ماہ بعد بالآخر یہ پیش گوئی جنوبی افریقہ نے پوری کر دی ہے۔ رسی وان ڈیر ڈسن اور ڈیوڈ ملر کی دھواں دار بیٹنگ نے بھارت کو دلّی میں چاروں خانے چت کر دیا ہے۔ وہ بھی کچھ اس طرح کہ جنوبی

متھالی راج ریٹائرڈ، ویمنز کرکٹ میں اک عہد کا اختتام

ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز، ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز، 19 سال پر محیط طویل ترین کیریئر، بحیثیتِ کپتان سب سے زیادہ میچز، سب سے کم عمر میں ٹیسٹ ڈبل سنچری اور انٹرنیشنل کیریئر میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں، یہ سب ریکارڈ

[آج کا دن] جب تاریخ کی بدترین اننگز کھیلی گئی

ورلڈ کپ دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا اعزاز ہے، جس کا پہلی بار آغاز 1975ء میں آج ہی کے دن یعنی 7 جون کو ہوا تھا۔ پہلا مقابلہ انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا، ایک ایسا میچ جسے آج کوئی یاد نہیں رکھنا چاہتا، خاص طور پر بھارت کے عظیم بلے باز

آشون کئی "فاشٹ" باؤلرز سے بھی تیز، لیکن کیسے؟

اتنے دھوکے پاکستان کے سیاست دانوں نے نہیں دیے ہوں گے، جتنے اِس سال انڈین پریمیئر لیگ میں ٹیکنالوجی نے دیے ہیں۔ ایک، دو نہیں بلکہ کئی بار ایسا ہوا کہ گیند بلّے کو چھوئی تک نہیں لیکن 'الٹرا ایج' مستیاں کرتا ہوا نظر آیا اور کبھی ایسا ہوا کہ

ایک اور گھٹیا تبصرہ، آخر گاوسکر کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟

زیادہ دن نہیں گزرے، شین وارن کی موت پر سنیل گاوسکر کے عجیب تبصرے نے خاصا ہنگامہ کھڑا کیا تھا۔ ان کی وفات کے اگلے ہی روز ایک ٹیلی وژن چینل پر اس سوال پر تبصرہ کر رہے تھے کہ شین وارن عظیم  باؤلر تھے یا مرلی دھرن؟ ایک بے وقوفانہ سوال اور اس

نووجوت سدھو کو ایک سال قید کی سزا ہو گئی

بھارت کی اعلیٰ ترین عدالت نے سابق کرکٹر اور موجودہ سیاست دان نووجوت سنگھ سدھو کو ایک دہائیوں پرانے مقدمے میں ایک سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ بھارت کی عدالت عظمیٰ کے مطابق 1988ء میں پیش آنے والے ایک واقعے میں سدھو کے عمل کی وجہ سے 65 سالہ

کوہلی، انڈے کا فنڈا

اور ویراٹ کوہلی انڈین پریمیئر لیگ کے اِس سیزن میں تیسری مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ سن رائزرز حیدر آباد کے خلاف اہم مقابلے رائل چیلنجز بنگلور نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور پھر پہلی ہی گیند کوہلی کے لیے واپسی کا پروانہ لے