زمرہ محفوظات

بھارت

دنیائے کرکٹ کی بڑی طاقتوں میں سے ایک، سب سے بڑی لیگ "آئی پی ایل” کے دیس کی خبریں، جو دو مرتبہ ایک روزہ کا اور ایک بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن رہ چکا ہے

بھارت فتح سے گریزاں، سیریز میں 1-0 کی فتح پر خوش

شیونرائن چندرپال کی 'کچھوا چال' سنچری اور عالمی نمبر ایک بھارت کی دفاعی حکمت عملی کے باعث ویسٹ انڈیز-بھارت آخری ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے تک پہنچے ختم ہو گیا۔ یوں بھارت ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ایک سے زیادہ ٹیسٹ میچ…

آئی سی سی صدارت؛ جنوبی افریقہ بھی روٹیشن پالیسی کے حق میں تھا

بھارت کے کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے عالمی کرکٹ خصوصاً بین الاقوامی کرکٹ کونسل پر اثرات کسی سے ڈھکی چھپی چیز نہیں ہیں۔ اس کا واضح اظہار آئی سی سی کے حالیہ سالانہ اجلاس میں ہونے والے بیشتر فیصلے ہیں جو بین الاقوامی انجمن کے بھارت کی جانب…

براوو، با اور بارش بھارت کی فتح میں حائل، دوسرا ٹیسٹ ڈرا

بھارت کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرا ٹیسٹ جیت کر فیصلہ کن برتری حاصل کرنے میں تین 'ب' حائل ہو گئے یعنی براوو، با اور بارش۔ یوں ویسٹ انڈیز نے بارباڈوس میں بھارت کے خلاف ناقابل شکست رہنے کا اپنا ریکارڈ برقرار رکھا۔ آخری روز بھارت نے 269…

بھارت نے دورۂ انگلستان کے لیے دستے کا اعلان کر دیا

بھارت نے انگلستان کے اہم ترین دورے کے لیے 17 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم میں نیم صحت مند وریندر سہواگ اور ظہیر خان بھی شامل ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے دورے میں شرکت نہ کرنے والے سچن ٹنڈولکر، یووراج سنگھ اور گوتم گمبھیر کو بھی واپس…

دورۂ انگلستان: بھارتی دستے کا اعلان ہفتے کو ہوگا

بھارت کل (بروز سنیچر) دورۂ انگلستان کے لیے اپنے ٹیسٹ دستے کا اعلان کرے گا جس میں ممکنہ طور پر سچن ٹنڈولکر، ظہیر خان، گوتم گمبھیر اور سری سانتھ کو ایک مرتبہ پھر ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔ بھارت اور انگلستان کے درمیان 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز…

گمبھیر دورۂ انگلستان کے لیے ٹیم میں شمولیت کے خواہشمند، ٹیم کا اعلان کل ہوگا

ویسٹ انڈیز کے نسبتا غیر اہم دورے سے محض چند روز قبل زخمی ہونے کا بہانہ بنا کر دستبردار ہو جانے والے گوتم گمبھیر اب دورۂ انگلستان کے متمنی دکھائی دیتے ہیں۔ عالمی کپ کے دوران دائیں کندھے کی انجری کے باوجود پورا آئی پی ایل سیزن کھیلنے…

انگلستان پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ اور چار ون ڈے کھیلنے پر رضامند

انگلستان رواں سال کے اواخر میں پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ، چار ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی 20 مقابلے کھیلے گا جس کے لیے مقام کا تعین پہلے ہی کیا جا چکا ہے یعنی پاکستان کی یہ 'ہوم' سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔ بدھ کو انگلینڈ…

ویسٹ انڈین فتح کی راہ میں "دیوار" حائل ہو گئی، بھارت کو 63 رنز سے فتح نصیب

بھارتی 'دیوار' ویسٹ انڈیز کی فتح میں راہ میں حائل ہو گئی، صورتحال کے لحاظ سے بہترین سنچری داغ کر راہول ڈریوڈ نے ثابت کر دیا کہ ان میں اب بھی بہت کرکٹ باقی ہے، اور انہی کی یادگار اننگ کی بدولت بھارت نے دورۂ کیریبین میں طویل طرز کی کرکٹ کا…

سری لنکا پریمیئر لیگ: بھارتی اور سری لنکن بورڈ کے درمیان نیا تنازع

بھارتی کرکٹ بورڈ "بی سی سی آئی" نے ان 12 کھلاڑیوں کی درخواست رد کردی ہے جنہوں نے سری لنکا کرکٹ لیگ 2011ء میں شرکت کے لیے اجازت طلب کی تھی۔ بی سی سی آئی کے مطابق سری لنکا پریمیئر لیگ کا انعقاد ایک نجی ادارے کے تحت کیا جارہا ہے جسے سری لنکا…

بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے ویسٹ انڈین دستے کا اعلان

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے معرکے کے لیے 13 رکنی دستے کا ااعلان کر دیا ہے۔ پاکستان کے خلاف کھیلے گئے آخری ٹیسٹ کے مقابلے میں اس مرتبہ دستے میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور کریگ بریتھویٹ کی جگہ ایڈریان بارتھ…