ہیجان خیز مقابلہ ، آئرلینڈ نے بمشکل امارات پر قابو پایا
کیون اوبرائن نے چار سال پرانے مناظر کو تازہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کو متحدہ عرب امارات کے ہاتھوں ایک شرمناک شکست سے بچا لیا ۔ جب آئرلینڈ کو صرف 68 گیندوں پر 108 رنز کی ضرورت تھی اور اس کے آدھے بلے باز آؤٹ ہو چکے تھے، کیون اوبرائن میدان میں آئے…