زمرہ محفوظات

آئرلینڈ

کامران اور وہاب کی طوفانی بیٹنگ، پاکستان سیریز جیت ہی گیا

ڈبلن کے خوبصورت میدان میں چند روز بعد ایک اور انتہائی سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، گو کہ پاکستان گرتے، پڑتے، لڑھکتے، کھسکتے ہوئے جیت ہی گیا، لیکن آئرلینڈ کی شاندار کارکردگی نے جہاں شائقین و ماہرین کے دل موہ لیے وہیں سال کے اہم ترین…

[ریکارڈز] دو ممالک کی جانب سے سنچریاں بنانے والے بلے باز

آئرلینڈ کے ایڈ جوائس نے پاکستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں 116 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کرایک انوکھا ریکارڈ بنایا۔ وہ تاریخ کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے دو مختلف ممالک کی جانب سے ایک روزہ سنچریاں بنانے کا…

پاکستان بمقابلہ آئرلینڈ: دوسرا ون ڈے لائیو اسٹریمنگ، 26 مئی 2013ء

پاکستان کے دورۂ آئرلینڈ کا دوسرا و فیصلہ کن مقابلہ کلونٹارف، ڈبلن میں جاری۔ اس میچ کی براہ راست نشریات کرکٹ آئرلینڈ اور یوٹیوب کے اشتراک سے دنیا بھر میں براہ راست پیش کی جا رہی ہے۔ آپ بھی لطف اٹھائیے۔

پاکستان آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست سے بال بال بچ گیا، مقابلہ برابر

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے "مضبوط ترین شعبے" یعنی باؤلنگ کا آج جو حال نوآموز آئرلینڈ کے ہاتھوں ہوا ہے، اس نے چیمپئنز ٹرافی جیسے اہم ٹورنامنٹ سے قبل پاکستان کی تیاریوں کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے۔ کہاں وہ وسیم اکرم کی کرائی گئی تیاریاں اور کہاں یہ…

پاک-آئرلینڈ مقابلے یوٹیوب پر براہ راست نشر ہوں گے

اسکاٹ لینڈ کے خلاف پاکستان کے دونوں ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے براہ راست نشر نہیں ہوئے جس کی وجہ سے وہ پاکستانی شائقین سخت مایوس ہوئے جو دو ماہ تک بین الاقوامی کرکٹ سے دور رہنے کے بعد پاکستانی ٹیم کو ایک مرتبہ پھر ایکشن میں دیکھنا چاہتے…

پاک-آئرلینڈ سیریز کے لیے آئرش ٹیم کا اعلان

پاکستان کی ٹیم اس وقت دو ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے اسکاٹ لینڈ میں موجود ہے اور اس کے بعد انگلستان روانگی سے قبل مختصر دورانیے کے لیے آئرلینڈ میں قیام کرے گی، جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے کھیلے گی، جن کے لیے…

آئرلینڈ-ویسٹ انڈیز مقابلہ بارش کی نذر، ویسٹ انڈیز اگلے مرحلے میں

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء میں بارش نے تیسری بار ایک مقابلے کو متاثر کیا لیکن آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ”مارو یا مر جاؤ“ مقابلہ مکمل طور پر بارش کی نذر ہو گیا اور بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر ویسٹ انڈیز اگلے مرحلے یعنی سپر 8 میں پہنچ گیا۔ یوں…

آسٹریلیا نے بالآخر آئرلینڈ پر غصہ نکال ہی دیا، 7 وکٹوں سے کامیاب

آسٹریلیا، جو ماضی قریب میں دنیائے کرکٹ کا شہنشاہ رہا ہے، کو حال ہی میں اس ہزیمت کا نشانہ بھی بننا پڑا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کی عالمی درجہ بندی میں آئرلینڈ جیسے نووارد سے بھی نیچے دسویں نمبر پر چلا گیا تھا۔ پاکستان کے خلاف حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے…

آئی سی سی نے سر تسلیم خم کردیا؛ عالمی کپ 2015ء میں ایسوسی ایٹ ممالک شامل

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے شائقین کرکٹ اور ایسوسی ایٹ ممالک کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے عالمی کپ 2015ء میں 10 ٹیموں کی جگہ 14 ٹیموں کی شمولیت پر رضامند ہوگئی ہے. ہانگ کانگ میں جاری آئی سی سی کی سالانہ کانفرنس میں ایگزیکٹو بورڈ…