زمرہ محفوظات

دیگر ممالک

پاکستان ہانگ کانگ مقابلہ ریکارڈز کی نظر سے

ایشیا کپ 2022ء میں پاکستان نے اپنے اہم مقابلے میں ہانگ کانگ کو جس طرح شکست دی ہے، اس نے ریکارڈ بک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ شارجہ میں ہانگ کانگ پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ کی تاب نہ لا سکا اور صرف 38 رنز پر ڈھیر ہو گیا، حالانکہ اسے جیتنے کے

پاکستان ہانگ کانگ کو روندتا ہوا سپر 4 میں پہنچ گیا

ایشیا کپ 2022ء میں ہانگ کانگ کے خلاف ایک ورچوئل ناک آؤٹ مقابلے میں پاکستان نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 155 رنز کی ریکارڈ فتح حاصل کی ہے۔ یوں پاکستان ٹورنامنٹ کے سپر 4 مرحلے میں پہنچ گیا ہے، جہاں اُس کا پہلا مقابلہ اتوار 4

سوریا کمار کی بلند پرواز، بھارت سپر 4 میں

بھارت نے ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ 2022ء کے سپر 4 مرحلے میں جگہ بنا لی۔ اس کامیابی میں اہم ترین کردار سوریا کمار یادَو کی طوفانی بلے بازی کا رہا، جنہوں نے صرف 26 گیندوں پر چھ چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کے ذریعے ناٹ آؤٹ 68 رنز

ہانگ کانگ نے ایشیا کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

ہانگ کانگ نے متحدہ عرب امارات کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ 2022ء کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ ایشیا کپ کوالیفائر کے چھٹے مقابلے میں ہانگ کانگ نے یاسم مرتضیٰ کی نصف سنچری اور بابر حیات کے ناٹ آؤٹ 38 رنز کی بدولت با آسانی آٹھ وکٹوں سے

نسیم اور وسیم نے پاکستان کو یقینی شکست سے بچا لیا

نسیم شاہ اور محمد وسیم کی شاندار باؤلنگ نے پاکستان کو نیدرلینڈز کے ہاتھوں ایک یقینی شکست سے بچا لیا ہے۔ سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں نیدرلینڈز صرف 207 رنز کے تعاقب میں پانچ وکٹوں پر 172 رنز بنا چکا تھا۔ جب آخری 31 گیندوں پر محض 35 رنز

جاندار باؤلنگ، شاندار بیٹنگ، پاکستان سیریز بھی جیت گیا

پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف دوسرا ون ڈے با آسانی 7 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔ اس کامیابی میں نہ صرف باؤلرز بلکہ مشکل صورت حال میں بلے بازوں کا اہم کردار بھی شامل رہا۔ صرف 11 رنز پر دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہو جانے کے بعد بابر اعظم، محمد رضوان اور

فخر کی سنچری، پاکستان بدترین فیلڈنگ کے باوجود جیت گیا

پاکستان نے فخر زمان کی سنچری اور ڈیبیوٹنٹ نسیم شاہ اور حارث رؤف کی تین، تین وکٹوں کی بدولت نیدرلینڈز کے خلاف پہلا ون ڈے 16 رنز سے جیت لیا۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ پاکستان اُس کھیل کا مظاہرہ بالکل نہیں کر پایا، جو اس کے شایانِ شان ہے۔ خاص طور

سینٹنر کی کیپٹن اننگز، نیدرلینڈز کو پھر شکست

نیوزی لینڈ نے مچل سینٹنر کی 77 رنز کی کیپٹن اننگز کی بدولت نیدرلینڈز کو دوسری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی ہے۔ ڈیرل مچل کے ساتھ اُن کی 123 رنز کی ناٹ آؤٹ پارٹنرشپ نے نیدرلینڈز کی مقابلے میں واپسی کے تمام راستے بند کر دیے۔ یہاں تک کہ نیوزی

پہلا ٹی ٹوئنٹی، نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز پر قابو پا لیا

نیدرلینڈز کے بس ڈے لیڈے کو اگر صرف ایک بلے باز کا ساتھ میسر آ جاتا تو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کا نتیجہ شاید مختلف ہوتا۔ ان کی 53 گیندوں پر 66 رنز کی شاندار اننگز بھی نیوزی لینڈ کو 16 رنز سے میچ جیتنے سے نہ روک پائی۔ یوں بلیک کیپس

ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، بالآخر حسن علی باہر

پاکستان نے دورۂ نیدرلینڈز اور اس کے بعد ایشیا کپ کے لیے ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ فاسٹ باؤلر حسن علی دونوں ٹیموں میں شامل نہیں اور ان کی جگہ نسیم شاہ اسکواڈ کا حصہ ہیں، جو پہلی بار قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا حصہ بنے ہیں۔ ‏تین ون