زمرہ محفوظات

دیگر ممالک

بالآخر بیٹنگ چل پڑی، پاکستان کامیاب

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف گزشتہ مقابلہ جیتا ضرور تھا، لیکن جس جس پہلو میں کمزوری دکھائی، آج متحدہ عرب امارات کے مقابلے میں ہر اس خامی پر قابو پایا اور 129 رنز کے بھاری فرق سے مقابلہ جیت لیا۔ اوپنر ناصر جمشید کے سوا تقریباً سبھی بلے باز…

عالمی کپ میں بھارت کی مسلسل تیسری جیت

پاکستان اور جنوبی افریقہ جیسے سخت حریفوں کو بخوبی چت کرنے کے بعد بھارت کے لیے متحدہ عرب امارات کی کیا حیثیت تھی؟ باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر عالمی کپ 2015ء میں مسلسل تیسری فتح حاصل کی اور یوں گروپ 'بی' میں سرفہرست مقام حاصل کرنے کے لیے…

ایک اور سنسنی خیز مقابلہ، افغانستان کی تاریخی کامیابی

افغانستان نے سمیع اللہ شنواری کے 96 رنز کی بدولت انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر عالمی کپ کی تاریخ میں اپنی فتح رقم کردی۔ پہلی بار عالمی کپ کھیلنے والے افغانستان نے 211 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا اور یوں جنگ…

ہیجان خیز مقابلہ ، آئرلینڈ نے بمشکل امارات پر قابو پایا

کیون اوبرائن نے چار سال پرانے مناظر کو تازہ کرتے ہوئے آئرلینڈ کو متحدہ عرب امارات کے ہاتھوں ایک شرمناک شکست سے بچا لیا ۔ جب آئرلینڈ کو صرف 68 گیندوں پر 108 رنز کی ضرورت تھی اور اس کے آدھے بلے باز آؤٹ ہو چکے تھے، کیون اوبرائن میدان میں آئے…

معین علی چھا گئے، انگلستان کی عالمی کپ میں پہلی جیت

باہمی رقابت کی طویل تاریخ بھی انگلستان اور اسکاٹ لینڈ کے مقابلے کو دلچسپ نہ بنا سکی کہ جہاں انگلش آل راؤنڈر معین علی کی کارکردگی کی بدولت انگلستان نے اسکاٹ لینڈ کو باآسانی 119 رنز سے شکست دی۔ میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دو…

انگلستان اور اسکاٹ لینڈ: پڑوسیوں کا ایک اور مقابلہ

انگلستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان صدیوں سے جاری سیاسی تناؤ اور مختلف کھیلوں میں مشہور زمانہ رقابت اب کرکٹ کے کھیل تک پہنچ چکی ہے کہ جہاں 23 فروری کو دونوں ٹیمیں کرائسٹ چرچ میں مدمقابل ہوں گی۔ انگلستان اور اسکاٹ لینڈ کی باہمی رقابت…

زمبابوے اپنی پہلی کامیابی کے لیے پرجوش

عالمی کپ کے پہلے مقابلے میں جنوبی افریقہ کو پریشان کرنے والا زمبابوے اب پرجوش ہے اور متحدہ عرب امارات کے خلاف جیت رقم کرنے کے لیے پوری طاقت لگا دے گا۔ متحدہ عرب امارات 1996ء کے بعد پہلی بار کسی عالمی کپ میں ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گا لیکن…

اسکاٹ لینڈ کے خلاف کارکردگی، نیوزی لینڈ کے لیے انتباہ

عالمی کپ کے چوتھے روز توقعات کے عین مطابق اسکاٹ لینڈ کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی، لیکن یہ جیت میزبان کو تھالی میں رکھ کر پیش نہیں کی گئی۔ صرف 143 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے 7 وکٹیں گنوائیں اور یوں گزشتہ چار ماہ میں دوسرا…

نیوزی لینڈ کی اسکاٹ لینڈ پر صرف 3 وکٹ سے فتح

عالمی کپ 2015ء کے چوتھے دن جب نیوزی لینڈ کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف صرف 143 رنز کا ہدف ملا تو کسی کو توقع نہیں تھی کہ مقابلہ یہاں تک پھنس جائے گا کہ اعزاز کے لیے مضبوط ترین امیدوار سمجھی جانے والی ٹیم صرف تین وکٹوں سے جیتے گی۔ ڈنیڈن میں…

اسکاٹ لینڈ کو پہلے مقابلے میں ہی سخت امتحان درپیش

1999ء اور 2007ء میں دو ناکام ترین مہمات کے بعد اب اسکاٹ لینڈ نئے ارادوں اور نئے جذبے کے ساتھ عالمی کپ 2015ء کھیلنے پہنچا ہے اور وارم-اپ مقابلوں میں ویسٹ انڈیز کے ہوش ٹھکانے لگانے کے بعد اب کچھ کر دکھانے کے لیے پرعزم ہے۔ عالمی کپ کی تاریخ…