زمرہ محفوظات

اسکاٹ لینڈ

ایک اور سنسنی خیز مقابلہ، افغانستان کی تاریخی کامیابی

افغانستان نے سمیع اللہ شنواری کے 96 رنز کی بدولت انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر عالمی کپ کی تاریخ میں اپنی فتح رقم کردی۔ پہلی بار عالمی کپ کھیلنے والے افغانستان نے 211 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کیا اور یوں جنگ…

معین علی چھا گئے، انگلستان کی عالمی کپ میں پہلی جیت

باہمی رقابت کی طویل تاریخ بھی انگلستان اور اسکاٹ لینڈ کے مقابلے کو دلچسپ نہ بنا سکی کہ جہاں انگلش آل راؤنڈر معین علی کی کارکردگی کی بدولت انگلستان نے اسکاٹ لینڈ کو باآسانی 119 رنز سے شکست دی۔ میزبان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دو…

انگلستان اور اسکاٹ لینڈ: پڑوسیوں کا ایک اور مقابلہ

انگلستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان صدیوں سے جاری سیاسی تناؤ اور مختلف کھیلوں میں مشہور زمانہ رقابت اب کرکٹ کے کھیل تک پہنچ چکی ہے کہ جہاں 23 فروری کو دونوں ٹیمیں کرائسٹ چرچ میں مدمقابل ہوں گی۔ انگلستان اور اسکاٹ لینڈ کی باہمی رقابت…

اسکاٹ لینڈ کے خلاف کارکردگی، نیوزی لینڈ کے لیے انتباہ

عالمی کپ کے چوتھے روز توقعات کے عین مطابق اسکاٹ لینڈ کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی، لیکن یہ جیت میزبان کو تھالی میں رکھ کر پیش نہیں کی گئی۔ صرف 143 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے 7 وکٹیں گنوائیں اور یوں گزشتہ چار ماہ میں دوسرا…

نیوزی لینڈ کی اسکاٹ لینڈ پر صرف 3 وکٹ سے فتح

عالمی کپ 2015ء کے چوتھے دن جب نیوزی لینڈ کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف صرف 143 رنز کا ہدف ملا تو کسی کو توقع نہیں تھی کہ مقابلہ یہاں تک پھنس جائے گا کہ اعزاز کے لیے مضبوط ترین امیدوار سمجھی جانے والی ٹیم صرف تین وکٹوں سے جیتے گی۔ ڈنیڈن میں…

اسکاٹ لینڈ کو پہلے مقابلے میں ہی سخت امتحان درپیش

1999ء اور 2007ء میں دو ناکام ترین مہمات کے بعد اب اسکاٹ لینڈ نئے ارادوں اور نئے جذبے کے ساتھ عالمی کپ 2015ء کھیلنے پہنچا ہے اور وارم-اپ مقابلوں میں ویسٹ انڈیز کے ہوش ٹھکانے لگانے کے بعد اب کچھ کر دکھانے کے لیے پرعزم ہے۔ عالمی کپ کی تاریخ…

اسکاٹ لینڈ نے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائرز جیت لیا، فائنل میں عرب امارات کو شکست

اسکاٹ لینڈ نے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائرز کے فائنل میں متحدہ عرب امارات کو شکست دے دی اور اس کے ساتھ ہی اگلے سال ہونے والے عالمی کپ کے لیے دونوں تمام مقابل ٹیموں اور ان کے پولز کا فیصلہ بھی ہوگیا ہے۔ کوالیفائرز کے فائنل تک رسائی حاصل کرنے…

متحدہ عرب امارات اور اسکاٹ لینڈ نے عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا

عالمی کپ 2015ء کے آغاز میں اب صرف ایک سال کا عرصہ ہی باقی رہ گیا ہے اور جہاں ایک جانب تیاریاں اپنے آخری مراحل میں ہیں وہیں ایک، ایک کرکے تمام مدمقابل ٹیمیں بھی طے ہوتی جا رہی ہیں، جیسا کہ آج فیصلہ ہوا کہ متحدہ عرب امارات اور اسکاٹ لینڈ وہ…

پاک-اسکاٹ لینڈ دوسرا ون ڈے بارش کی نذر

پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان دوسرا دو ایک روزہ مقابلہ بارش اور خراب موسم کے باعث بغیر کوئی گیند پھینکے اپنے اختتام کو پہنچا۔ یوں سیریز 1-0 سے پاکستان کے نام رہی۔ دو ون ڈے مقابلوں کی سیریز کا ایک آخری معرکہ ایڈنبرا کے گرینج کرکٹ…

مصباح اور باؤلرز چھا گئے، بلے باز ناکام لیکن پاکستان کامیاب

تقریباً دو ماہ تک بین الاقوامی کرکٹ سے دور رہنے کے بعد پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں پہلے اسکاٹ لینڈ میں موجود ہے جہاں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے میں مصباح الحق کی شاندار بلے بازی اور پھر پاکستانی باؤلرز کی…