زمرہ محفوظات

سری لنکا

برصغیر میں کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی طاقت، سری لنکا جو ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میں ایک، ایک بار عالمی چیمپئن رہ چکا ہے

آسٹریلیا کے ہاتھوں سری لنکا چاروں شانے چت، سیریز ہاتھ سے گئی

سری لنکا کو سیریز میں اپنی امیدوں کو برقرار رکھنے کے لیے جس مقابلے میں اعلیٰ کارکردگی پیش کرنے اور کامیابی کی ضرورت تھی، اسی میں اسے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں کی سیریز کے چوتھے معرکے میں…

دلشان رواں سال کے آخر تک سری لنکا کے کپتان مقرر

سری لنکا کرکٹ نے تلکارتنے دلشان کو رواں سال کے اختتام تک تمام اقسام کی کرکٹ میں قیادت کے فرائض سونپ دیے ہیں۔ عالمی کپ 2011ء کے فائنل میں شکست اور کمار سنگاکارا کی جانب سے قیادت سے استعفیٰ دینے کے بعد سری لنکا نے تلکارتنے دلشان کو…

آخری دو مقابلوں کے لیے سری لنکا نے چندیمال اور ہیراتھ کو باہر کر دیا

سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے آخری دو مقابلوں کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے اور نوجوان بلے باز دنیش چندیمال اور اسپنر رنگانا ہیراتھ کو باہر نکال دیا ہے۔ سیریز میں آسٹریلیا کو 2-1 کی برتری حاصل ہے اور میزبان سری لنکا کو…

سری لنکا کا زبردست کم بیک؛ کینگروز کو 78 رنز سے شکست

آسٹریلیا کے خلاف مسلسل دو مقابلوں میں شکست کھانے والی سری لنکن ٹیم سیریز میں آسانی سے ہار ماننے کے لیے تیار نظر نہیں آتی جس کا اظہار میزبان ٹیم نے آج کھیلے گئے تیسرے مقابلہ میں کینگروز کو 78 رنز کے واضح فرق سے شکست دے کر کیا. مہند راجا پکسے…

آسٹریلیا کی آل راؤنڈ کارکردگی، سری لنکا کو مسلسل دوسرے ایک روزہ میں شکست

آسٹریلیا کی تباہ کن باؤلنگ اور تجربہ کار رکی پونٹنگ کی ذمہ دارانہ و کارآمد اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے مسلسل دوسرے ایک روزہ مقابلے میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے زیر کر کے پانچ مقابلوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔ مہند راجا پکسے…

جانسن کی تباہ کن باؤلنگ، آسٹریلیا شکست کے گرداب سے نکلنے میں کامیاب

مچل جانسن کی تباہ کن گیند بازی اور ٹیم کی عمدہ فیلڈنگ کی بدولت آسٹریلیا شکست کے گرداب سے نکل کر فتح کی راہ پر گامزن ہو گیا۔ مسلسل دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں بدترین شکست کے بعد آسٹریلیا نے پہلے ایک روزہ مقابلے میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے با آسانی…

مالنگا پہلا ایک روزہ نہیں کھیل پائیں گے

سری لنکا کے تیز گیند باز لاستھ مالنگا آسٹریلیا کے خلاف آج (بدھ کو) کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ مالنگا کا نام ایک روزہ سیریز کے ابتدائی تین مقابلوں کے لیے اعلان کردہ سری لنکا کے 16 رکنی دستے میں شامل…

سری لنکا کے پاس ایک روزہ کرکٹ میں عالمی نمبر ون بننے کا موقع

سری لنکا ایک روزہ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن حاصل کر سکتا ہے اگر وہ آسٹریلیا کو 4-1 یا اس سے زیادہ کے مارجن سے شکست دے۔ 5 ایک روزہ مقابلوں کی سیریز کا آغاز 10 اگست سے پالی کیلے کے مرلی دھرن انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے،…

ایک روزہ سیریز؛ سری لنکن دستے کا اعلان، تھارنگا کی واپسی

ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں شاندار کامیابی کے بعد سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف 5 ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں کے لیے اپنے 16 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے جس کے لیے تیز گیند باز لاستھ ملنگا اور اوپل تھارنگا کو طلب کر لیا گیا ہے۔ 16 رکنی…

سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کی ایک اور فتح، آسٹریلیا پھر نامراد

سری لنکا نے مہیلا جے وردھنے کی آل راؤنڈ کارکردگی اور اجنتھا مینڈس کی ریکارڈ ساز باؤلنگ کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں بھی شکست دے کر سیریز 2-0 سے جیت لی۔ اس میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کارکردگی…