زمرہ محفوظات

سری لنکا

برصغیر میں کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی طاقت، سری لنکا جو ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میں ایک، ایک بار عالمی چیمپئن رہ چکا ہے

سنگاکارا کی یادگار سنچری، تیسرا ٹیسٹ ڈرا، انگلستان سیریز کا فاتح

قائم مقام کپتان کمار سنگاکارا کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا بارش سے متاثرہ تیسرا ٹیسٹ برابر کرنے میں تو کامیاب ہو گیا لیکن وہ انگلستان کو مسلسل پانچویں ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کرنے سے نہ روک سکا۔ یوں اینڈریو اسٹراس الیون نے نیٹ ویسٹ…

سری لنکا پریمیئر لیگ: بھارتی اور سری لنکن بورڈ کے درمیان نیا تنازع

بھارتی کرکٹ بورڈ "بی سی سی آئی" نے ان 12 کھلاڑیوں کی درخواست رد کردی ہے جنہوں نے سری لنکا کرکٹ لیگ 2011ء میں شرکت کے لیے اجازت طلب کی تھی۔ بی سی سی آئی کے مطابق سری لنکا پریمیئر لیگ کا انعقاد ایک نجی ادارے کے تحت کیا جارہا ہے جسے سری لنکا…

آسٹریلیا رواں سال سری لنکا میں مکمل سیریز کھیلے گا

آسٹریلیا رواں سال اگست و ستمبر میں سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ بین الاقوامی اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا۔ اس امر کا اعلان سری لنکا کرکٹ بورڈ نے کیا جس کے مطابق آسٹریلیا کے دورۂ سری لنکا کا آغاز 6 اگست کو پالی کیلے میں پہلے ٹی…

انگوٹھا زخمی، دلشان انگلستان کے خلاف حتمی ٹیسٹ سے باہر

انگلستان کے خلاف حتمی ٹیسٹ سے قبل سری لنکا کو ایک دھچکا پہنچا ہے کیونکہ اس کے نئے کپتان اور ان فارم بلے باز تلکارتنے دلشان دائیں انگوٹھے کی ہڈی ٹوٹنے کے باعث اگلا میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ تلکارتنے دلشان کو لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ…

ممنوعہ ادویات کا معاملہ، تھارنگا دورۂ انگلستان سے باہر

عالمی کپ کے دوران ممنوعہ ادویات لینے کے معاملے پر زیر عتاب سری لنکا کے اوپنر اوپل تھارنگا دورۂ انگلستان کے محدود اوورز کے مرحلے سے باہر ہو گئے ہیں کیونکہ وہ اس معاملے میں صفائی پیش کرنے کے لیے انضباطی کمیٹی کے روبرو پیش ہوں گے۔ عالمی…

سری لنکن بلے باز میچ بچانے میں کامیاب، لارڈز ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے پر پہنچے ختم

سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میچ کی غلطی اس مرتبہ نہیں دہرائی اور انگلش باؤلرز کا جم کر مقابلہ کیا اور یوں لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے تک پہنچے ختم ہو گیا۔ رنز کے ہدف تک پہنچنا تو سری لنکا کے بس میں نہ تھا…

انگلستان عالمی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن کی طرف گامزن

سری لنکا کے خلاف انگلستان کی حیران کن و شاندار فتح نے اسے ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں ایک مرتبہ پھر دوسری پوزیشن حاصل کرنے کے قریب پہنچا دیا ہے۔ کارڈف میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں، جس میں نتیجہ نکلنے کی کوئی امید نہ تھی، انگلش باؤلرز نے…

پہلا ٹیسٹ؛ سری لنکا ڈھیر، انگلستان کی حیران کن فتح

انگلستان نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگ اور 14 رنز سے ہرا کر حیران کردیا۔ کارڈف کے صوفیہ گارڈنز میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا بڑا حصہ بارش کی نذر ہو جانے کے باعث کسی کے وہم و گمان میں…

انگلستان کی نظریں عالمی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن پر

انگلستان کے پاس ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں ایک مرتبہ بھر دوسری پوزیشن حاصل کرنے کا موقع آ گیا ہے۔ کارڈف میں سری لنکا کے خلاف آج (جمعرات کو) شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں اگر انگلستان کلین سویپ کرتا ہے تو وہ جنوبی افریقہ کو…

سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ کے لیے پرویز مہاروف کو طلب کر لیا

سری لنکا نے انگلستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پرویز مہاروف کو متبادل کھلاڑی کے طور پر طلب کر لیا ہے۔ مہاروف کی طلبی کا سبب دلہارا فرنانڈو کی فٹنس کے حوالے سے پیدا ہونے والے خدشات ہیں۔ مہاروف اس وقت لنکاشائر کاؤنٹی کی نمائندگی کے لیے…