زمرہ محفوظات

سری لنکا

برصغیر میں کرکٹ کی تیسری سب سے بڑی طاقت، سری لنکا جو ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میں ایک، ایک بار عالمی چیمپئن رہ چکا ہے

پی این ایس مہران حملہ، پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے موہوم امکانات بھی ختم

پاکستان بحریہ کے اہم ترین فضائی اڈے 'پی این ایس مہران' پر دہشت گردوں کے حملے نے پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کے موہوم سے امکانات بھی ختم کر دیے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ رواں سال اکتوبر میں پاک-سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے ملک میں انعقاد کا خواہاں ہے اور…

پاکستان سری لنکا کے خلاف سیریز کے پاکستان میں انعقاد کا خواہاں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال پاک-سری لنکا سیریزکے پاکستان میں کھیلے جانے کے امکانات پر سری لنکن کرکٹ بورڈ سے رائے طلب کی ہے۔ دونوں ٹیمیں رواں سال اکتوبر میں ایک مکمل ٹیسٹ اور محدود اوورز کی سیریز کھیلیں گی جو فیوچر ٹورز پروگرام کے…

سری لنکا پریمیئر لیگ کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

سری لنکا پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق لیگ 19جولائی سے 4 اگست تک کھیلی جائے گی۔ 18 روزہ لیگ میں 7 صوبوں کی ٹیموں کے درمیان 24 میچز کھیلے جائیں گے جودنیا بھر میں نشر کیے جائیں گے۔ ممکنہ طور پر…

پاک-انگلستان سیریز 2012ء کا انعقاد سری لنکا میں ہونے کا امکان

پاکستان اور انگلستان کے درمیان 2012ء کے اوائل میں ہونے والی سیریز کی میزبانی ممکنہ طور پر سری لنکا کرے گا۔ 2009ء میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے اور یہاں کے میدان ویران…

میچ فکسنگ، سابق کھلاڑی کے بیانات نے سری لنکن کرکٹ میں تنازع کھڑا کر دیا

سری لنکا کے سابق بلے باز ہشان تلکارتنے کے بیانات نے دنیائے کرکٹ میں اک نیا تنازع پیدا کر دیا ہے۔ سری لنکا کے کھلاڑیوں پر 1992ء سے میچ فکسنگ میں ملوث رہنے کے الزامات لگانے والے تلکارتنے اب کہتے ہیں کہ وہ اپنے پاس موجود معلومات بین الاقوامی…

سری لنکا پریمیئر لیگ کا اعلان؛ آفریدی سمیت آٹھ پاکستانی کھلاڑی شامل

ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے سری لنکا نے بھی سری لنکا پریمیئر لیگ (SLPL) کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے جس میں پہلی مرتبہ میں ہی 35 سے زائد بین الاقوامی کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے۔ اس کرکٹ…

چار ملکی ٹی ٹونٹی سیریز؛ پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کے نام

سری لنکا میں چار ممالک کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی مقابلوں کا ٹائٹل پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے حاصل کرلیا۔ سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری شدید بارش کے باعث اس سیریز کے چاروں مقابلے متاثر ہوئے۔ فائنل سمیت کسی بھی میچ میں تمام…

انگلستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے سری لنکا کے 16 رکنی دستے کا اعلان، مالنگا شامل نہیں

سری لنکا نے دورۂ انگلستان کے ٹیسٹ مرحلے کے لیے 16 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے جس میں لاستھ مالنگا اور اینجلو میتھیوز شامل نہیں ہیں۔ میتھیوز، جو مہیلا جے وردھنے کی جانب سے نائب کپتانی چھوڑنے کے بعد سری لنکا کے اگلے نائب قائد سمجھے جا…

اتاپتو سری لنکا کے بیٹنگ کوچ مقرر

سری لنکا نے سابق کپتان مارون اتاپتو کو قومی کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ وہ اگلے ماہ دورۂ انگلستان کے لیے سری لنکا کے تربیتی دستے میں شامل ہوں گے جس میں عبوری کوچ اسٹورٹ لا، چمپاکا رامانائیکے اور رووان کلپگے شامل ہیں۔ سری لنکا…

دورۂ انگلستان کے لیے تلکارتنے دلشان کپتان مقرر

سری لنکا دورۂ انگلستان کے لیے تلکارتنے دلشان کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے۔ عالمی کپ کے فائنل میں شکست کے بعد کمار سنگاکارا نے قیادت سے استعفی دے دیا تھا جس کے بعد سری لنکا کی سلیکشن کمیٹی اور نائب کپتان مہیلا جے وردھنے بھی اپنے…