زمرہ محفوظات

ویسٹ انڈیز

ویسٹ انڈیز کو سہارا دینے سیموئلز انگلینڈ پہنچ گئے

آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں مایوس کن نتائج سمیٹنے کے بعد انگلستان پہنچنے والا ویسٹ انڈین دستے کی پریشانیوں سے کچھ راحت ضرور ملی ہوگی کیونکہ مارلون سیموئلز ان کا ساتھ دینے کے لیے انگلستان پہنچ چکے ہیں۔ دوسری جانب نارسنگھ دیونرائن…

دورۂ انگلستان: ویسٹ انڈیز کھلاڑیوں کی قلت کا شکار

ویسٹ انڈیز کا دستہ، جس کو انگلستان کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے لیے دو ہفتے سے بھی کم وقت میسر ہے، اس وقت صرف 11 فٹ کھلاڑیوں کے ساتھ انگلش سرزمین پر موجود ہے جبکہ تین کھلاڑی ویزا مسائل کے باعث اب تک انگلستان نہیں پہنچ سکے۔ اسد فدادین،…

دورۂ انگلستان، کرس گیل کی واپسی کے امکانات روشن ہو گئے

شعلہ فشاں بلے باز کرس گیل ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے معاملات طے ہو جانے کے بعد اب کاؤنٹی معاہدے سے دستبردار ہو گئے ہیں۔ یوں وہ انگلستان کے خلاف آنے والی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے۔ گزشتہ سال بورڈ کے خلاف بیان دینے کے بعد ویسٹ…

[آج کا دن] ’دنیائے کرکٹ کا شہزادہ‘ برائن لارا

اگر ویوین رچرڈز ’کرکٹ کا بادشاہ‘ ہے ’دنیائے کرکٹ کا شہزادہ‘ کہلانے کا حقدار صرف ایک کھلاڑی ہے وہ ہے برائن چارلس لارا۔ چھوٹے سے قد کا یہ بلے باز بدقسمتی سے اک ایسے عہد میں ویسٹ انڈین کرکٹ کے آسمان پر جلوہ گر ہوا، جب ’کالی آندھی‘ کا زور ٹوٹ

[آج کا دن] عقابی نگاہوں کے اوپنر گورڈن گرینج کا یوم پیدائش

دنیائے کرکٹ کے بیشتر ماہرین اس امر پر متفق ہیں کہ 1970ء کی دہائی کے اوائل سے لے کر 1990ء کے ابتدائی ایام تک ویسٹ انڈیز کرکٹ تاریخ کی مضبوط ترین ٹیم تھا۔ دنیا کے بہترین گیند بازوں میلکم مارشل، جوئیل گارنر، مائیکل ہولڈنگ اور کولن کرافٹ کے

آسٹریلیا ویسٹ انڈیز کو کچل کر عالمی نمبر تین بن گیا

محدود اوورز کی سیریز میں بہت ہی شاندار کارکردگی کے مظاہرے کے بعد طویل طرز کی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز سے جیسی توقعات وابستہ تھیں، بدقسمی سے وہ پوری نہ ہو سکیں اور وہ روسیو، ڈومینکا کے خوبصورت اسٹیڈیم ونڈسر پارک میں کھیلے گئے تیسرے و آخری ٹیسٹ…

شیونرائن چندرپال 10 ہزار رنز بنانے والے بلے بازوں میں شامل

ویسٹ انڈیز کے شیونرائن چندرپال کرکٹ کی تاریخ کی چیدہ ترین شخصیات کے کلب میں شامل ہو گئے ہیں، یعنی 10 ہزار رنز بنانے والے بلے بازوں میں۔ انہوں نے ونڈسر پارک، روسیو، ڈومینیکا میں آسٹریلیا کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنے کیریئر کا…

بارش جیت گئی، ویسٹ انڈیز-آسٹریلیا دوسرا ٹیسٹ بے نتیجہ

بارش نے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان زبردست مقابلے کے امکانات کا خاتمہ کر دیا اور دوسرا ٹیسٹ کئی نشیب و فراز لینے کے بعد بھی کسی نتیجے تک نہ پہنچ سکا۔ یوں آسٹریلیا کو نہ صرف سیریز میں 1-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہو گئی ہے جبکہ 'فرینک…

[ریکارڈز] پہلی اننگز میں ڈکلیئریشن کے باوجود شکست کھانے والی بدقسمت ٹیمیں

آسٹریلیا کے جاری دورۂ ویسٹ انڈیز میں اب تک بہت ہی زبردست معرکہ آرائی دیکھنے میں آئی ہے۔ آسٹریلیا کی قوت کااندازہ دنیا کی تمام کرکٹ ٹیموں کو بخوبی ہے لیکن جس جرات و بہادری کے ساتھ ویسٹ انڈیز اس کا سامنا کر رہا ہے اس نے سیریز کو بہت ہی دلچسپ…

سنسنی خیز معرکہ آرائی، آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ 3 وکٹوں سے جیت گیا

تین روز تک ویسٹ انڈیز کے حق میں جھکا رہنے والا مقابلہ صرف ایک سیشن میں پلٹا کھا جائے گا، اس کا تصور تو میزبان ٹیم نے بھی نہیں کیا ہوگا لیکن یہ آسٹریلیا کی ہمت اور کپتان کے جراتمندانہ فیصلوں کا نتیجہ رہا کہ آسٹریلیا نے پہلی اننگز کے خسارے،…