زمرہ محفوظات

زمبابوے

زمبابوے چت، جنوبی افریقہ فائنل میں

زمبابوے میں جاری سہ فریقی سیریز کے دوران آسٹریلیا کے خلاف 106 اور 126 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد فف دو پلیسی نے زمبابوے کے خلاف اہم مقابلے میں بھی 121 رنز بنا کر جنوبی افریقہ کو فائنل میں پہنچا دیا۔ آسٹریلیا گزشتہ مقابلے میں جنوبی…

مچل مارش کا دن، آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گیا

زمبابوے کے ہاتھوں تاریخی شکست کھانے کے بعد آسٹریلیا کو سہ فریقی سیریز میں اپنے امکانات زندہ رکھنے کے لیے جادوئی کارکردگی کی ضرورت تھی اور پھر آج جو کچھ ہرارے میں دیکھا گیا، ایسا نظارہ آپ نے ایک روزہ کرکٹ میں کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔ محض اپنا…

آسٹریلیا کو 31 سال بعد زمبابوے کے ہاتھوں شکست

زمبابوے نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا ہے کہ اگر اسے بڑی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کے مستقل مواقع دیے جائیں تو وہ بہتر نتائج نکال سکتا ہے کیونکہ سہ فریقی سیریز کے چوتھے مقابلے میں اس نے عالمی نمبر ایک آسٹریلیا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ایک نئی تاریخ…

[ریکارڈز] پراسپر اتسیا کی ہیٹ ٹرک، زمبابوے کے دوسرے گیندباز

زمبابوے کے پراسپر اُتسیا ابھی چند روز قبل ہی اپنے باؤلنگ ایکشن پر اٹھنے والے اعتراض پر پریشانی سے دوچار تھے لیکن انہوں نے اس تشویش کو اپنی کارکردگی پر حاوی نہیں آنے دیا اور سہ فریقی سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ہیٹ ٹرک کرکے یہ…

سہ فریقی سیریز کا آغاز، آسٹریلیا زمبابوے پر غالب

مچل مارش اور گلین میکس ویل کی دھواں دار بیٹنگ نے آسٹریلیا کو سہ فریقی سیریز کے زمبابوے کے خلاف 198 رنز کی زبردست فتح دلا دی۔ ہرارے میں ہونے والے ٹرائی اینگولر سیریز کے پہلے میچ میں گلین میکس ویل اور مچل مارش نے صرف 54 گیندوں پر 109…

جنوبی افریقہ کی طاقت کے سامنے زمبابوے ڈھیر، واحد ٹیسٹ میں شکست

زمبابوے جیسے کمزور حریف کے خلاف جنوبی افریقہ اپنی پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترا اور مقابلہ چوتھے ہی دن 9 وکٹوں سے جیت لیا۔ پروٹیز اسکواڈ میں واحد نوآموز کھلاڑی ڈین پیڈ ہی اس میچ کے ہیرو ثابت ہوئے جنہوں نے اپنے کیریئر کے پہلے ٹیسٹ مقابلے…

افغانستان نے ایک اور تاریخ رقم کردی، زمبابو ے کے خلاف سیریز برابر

افغانستان نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ دنیائے کرکٹ میں اس کا مستقبل روشن ہے۔ باہمی ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے اپنے پہلے ہی بین الاقوامی دورے پر اس نے آئی سی سی کے مکمل رکن زمبابوے کے خلاف چار مقابلوں کی سیریز برابر کر ڈالی حالانکہ…

افغانستان کے ہاتھوں زمبابوے بھی ہار گیا، سیریز زندہ

افغانستان نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے کے خلاف تیسرا ون ڈے جیت کر سیریز میں اپنے امکانات کو زندہ کردیا ہے۔ بلاوایو میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں افغانستان نے جاوید احمدی کی نصف سنچری اور آخری لمحات میں دولت زدران کے شاندار…

افغانستان زمبابوے سے دوسرا ون ڈے بھی ہار گیا

پاکستانی نژاد سکندر رضا کی پہلی ون ڈے سنچری کی بدولت زمبابوے نے افغانستان کو دوسرے ون ڈے میں باآسانی شکست دے کر چار مقابلوں کی سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ افغانستان نے 17 سالہ اوپنر عثمان غنی کی شاندار سنچری 256 رنز کا…

زمبابوے نے افغانستان کو پہلا ون ڈے ہرا دیا

شاں ولیمز کی 70 رنز کی اننگز نے زمبابوے کو افغانستان کے خلاف تاریخی ایک روزہ سیریز کے پہلے مقابلے میں باآسانی جیت سے نواز دیا۔ بلاوایو میں چار میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں افغانستان نے سمیع اللہ شنواری کی ناقابل شکست نصف سنچری…