انعامی سلسلہ - ستمبر 2011ء

کرک نامہ کی کوشش ہے کہ مختلف طریقوں سے وقتاَ فوقتاَ اپنے قارئین کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ کرک نامہ میں ان کی دلچسپی میں اضافہ کیا جاسکے. شائقین کرکٹ، بالخصوص اردو کے چاہنے والوں کے لیے ہم ایک بار پھر نئے انعامی سلسلے کے ساتھ حاضر ہوئے ہیں. انعامی سلسلہ برائے ماہ ستمبر 2011ء میں کرک نامہ کے 2 قارئین کو خصوصی تحائف دیئے جائیں گئے جن کا انتخاب بذریعہ قرعہ اندازی کیا جائے گا. انعامی سلسلہ میں شرکت کا طریقہ کار درج ذیل ہے:

بذریعہ فیس بک:
- کرک نامہ کے فیس بک صفحہ پر موجود اس مراسلہ پر تبصرہ کریں.
- تبصرے میں اپنے تین یا زائد دوستوں کو ٹیگ کریں.

بذریعہ ٹویٹر:
- ٹویٹر کے صارفین اس صفحہ کا ربط (لنک) ٹویٹ کریں.
- ٹویٹ میں @cricnama کے علاوہ تین دوستوں کو بھی شامل کریں.

(انعامی سلسلے میں صرف وہی افراد شامل ہوں گے جو بتائے گئے طریقہ کار پر عمل کریں گے.
تبصرے / ٹویٹ میں ٹیگ کئے گئے افراد کو شمولیت کے لیے اس طریقہ کار پر عمل کرنا ضروری ہے)

اہم نکات:
- انعامی سلسلہ 15 روز تک جاری رہے گا (یعنی 15 تا 30 ستمبر 2011ء)
- کرک نامہ کا کوئی انتظامی رکن اس میں شرکت کا اہل نہیں
- تحائف صرف اندرون ملک (پاکستان) کے پتہ پر بھیجے جائیں گے
- انعام حاصل کرنے والے دو خوش نصیبوں کا اعلان یکم اکتوبر 2011ء کو کیا جائے گا
- اعلان کے متعلق کیا جانے والے انتظامیہ کا فیصلہ حتمی ہوگا

حتمی نتیجہ

کرک نامہ کے انعامی سلسلے برائے ستمبر 2011ء میں مجموعی طور پر 43 ساتھیوں نے بذریعہ ٹویٹر اور فیس بک حصہ لیا. قرعہ اندازی کے بعد ہمارے دو فیس بک فینز محمد احمد اور عبدالباسط خصوصی انعام کے حقدار قرار پائے. کرک نامہ کی جانب دونوں صاحبان کو بہت مبارک باد اور انعامی سلسلے میں حصہ لینے والے تمام احباب کا بہت بہت شکریہ.