ٹیگ محفوظات

آرون فنچ

آسٹریلیا جامع کارکردگی کے بعد سیریز میں برتر مقام پر

آسٹریلیا نے عالمی کپ سے پہلے سخت ترین حریف کے خلاف اہم سیریز میں دو-ایک کی برتری حاصل کرکے ثابت کردیا ہے کہ اہم ٹورنامنٹ کے لیے اس کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں اور پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ شکست نے اس کے حوصلے پست…

آئی سی سی ایوارڈز: مچل جانسن چھا گئے، دونوں اعلیٰ ترین اعزازات جیت لیے

آسٹریلیا کے تیز گیندباز مچل جانسن نے دنیائے کرکٹ کے دونوں اعلیٰ اعزازات جیت لیے ہیں اور یوں ہم وطن رکی پونٹنگ کے بعد تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن چکے ہیں جنہیں دو مرتبہ سال کے بہترین کھلاڑی کی سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی ملی ہے۔ 2004ء میں شروع…

آسٹریلیا کا بھرپور جواب، ٹی ٹوئنٹی سیریز برابر

آسٹریلیا نے باؤلنگ کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اب تین مقابلوں کی سیریز دو-دو سے برابر ہوگئی ہے اور 9 نومبر کو سڈنی میں ہونے والا تیسرا ٹی ٹوئنٹی فیصلہ کن ہوگا۔ ملبورن…

میدانوں میں شعلہ زنی پر پابندی، کرکٹ آسٹریلیا کا فیصلہ

جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے مابین پہلے ٹی ٹوئنٹی کے دوران ایک حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا۔ کپتان آرون فنچ اس وقت ایک زبردست شعلے سے بال بال بچے جب وہ باؤنڈری لائن پار کرجانے والی گیند اٹھانے کے لیے جا رہے تھے۔ اس واقعے نے کھلاڑیوں کی حفاظت کے…

لارڈز کا 200 سالہ جشن، فنچ اور سعید اجمل نے میلہ لوٹ لیا

جس مقابلے میں ایڈم گلکرسٹ، وریندر سہواگ، کیون پیٹرسن، شین وارن، مرلی دھرن، سچن تنڈولکر، برائن لارا اور راہول ڈریوڈ ایک ساتھ ایکشن میں دکھائی دیے، وہاں میلہ سعید اجمل اور آرون فنچ لوٹ گئے۔ "کرکٹ کے گھر" لارڈز کے دو سو سال مکمل ہونے پر…

شاہد آفریدی ریسٹ آف دا ورلڈ؛ عمر گل اور سعید اجمل ایم سی سی میں شامل

انگلستان کے تاریخی میدان لارڈز کی 200ویں سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے ریسٹ آف دا ورلڈ (Rest of the World) اور میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے درمیان ایک روزہ کرکٹ میچ جولائی کے اوائل میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کے تین کھلاڑی شاہد…

شکست خوردہ ٹیموں کا مقابلہ آسٹریلیا نے جیت لیا

آسٹریلیا نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنی مہم کا آخری مقابلہ باآسانی 7 وکٹوں سے جیت لیا اور یوں بنگلہ دیش، میزبان ہونے کے باوجود سپر10 مرحلے میں ایک بھی میچ نہ جیت پایا۔ انتہائی مایوس کن کارکردگی کا اظہار مقابلے میں آسٹریلیا کے رویوں سے…

[ورلڈ ٹی ٹوئنٹی] آرون فنچ، آسٹریلیا کی امیدوں کا مرکز

ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ میں صرف ایک طرح کے کھلاڑی کی بہت زیادہ مانگ ہوتی ہے، دھواں دار بلے باز! اور آسٹریلیا کے آرون فنچ میں یہ خصوصیت بدرجہ اتم موجود ہے۔ آرون فنچ اپنے مختصر ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کیریئر میں کچھ ایسے ریکارڈز کے حامل ہیں، جن…

بدقسمت انگلستان، آسٹریلیا ون ڈے سیریز 4-1 سے جیت گیا

ٹیسٹ سیریز میں پانچ-صفر کی بھیانک شکست کے بعد جب ایک روزہ مرحلے میں ہار کے فرق کو کم کرنے کا سنہرا موقع انگلستان کے ہاتھ آیا تو قسمت آڑے آ گئی، اور آخری ایک روزہ مقابلے میں بھی اسے شکست کا طوق گلے میں لٹکائے میدان سے واپس آنا پڑا۔ ایڈیلیڈ…

'کفر ٹوٹا خدا خدا کرکے' انگلستان کی پہلی فتح

آسٹریلیا کے طویل دورے میں انگلستان نے اتنے تواتر کے ساتھ شکستیں کھائی ہیں کہ ایسا لگتا تھا کہ وہ فتح کا مطلب ہی بھول گیا ہوگا، لیکن پرتھ میں اس نے جامع ترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے نہ صرف ون ڈے کلین سویپ کی ہزیمت سے خود کو بچایا بلکہ…