ٹیگ محفوظات

ابراہم ڈی ولیئرز

”فتح ہند“ میں ناکامی کے بعد جنوبی افریقہ کو ایک اور مہم درپیش

گریم اسمتھ اور ژاک کیلس جیسے عظیم کھلاڑی ایک ساتھ ساتھ چھوڑ جائیں تو بھلا کیسے ہو سکتا ہے کہ جنوبی افریقہ مشکلات کا شکار نہ ہو؟ لیکن اس کڑے دور میں بھی جنوبی افریقہ نے ابراہم ڈی ولیئرز، ہاشم آملا اور ڈیل اسٹین سمیت دیگر کھلاڑیوں کی مدد سے…

ابراہم ڈی ولیئرز کی پہلی پوزیشن خطرے میں

کھیل میں مقابلہ سخت ہو تو ہی مزا آتا ہے۔ اگر کوئی ٹیم یا کھلاڑی درجہ بندی میں سب سے اوپر چلا جائے، پھر اس مقام پر قابض ہی ہوجائے اور اسے چیلنج کرنے والا کوئی نہ دکھائی دے تو کھیل میں دلچسپی کا عنصر کم ہو جاتا ہے۔ کچھ ایسے ہی حالات کا سامنا…

دنیا کے 10 خطرناک ترین بلے باز

کرکٹ پر ایک دور ایسا گزرا ہے جب طویل اننگز کی صلاحیت رکھنے والے کو بڑا کھلاڑی سمجھا جاتا تھا۔ پھر وقت نے کروٹ لی، مصروفیت کا زمانہ آیا تو ٹیسٹ کے بجائے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی شناخت بنتا جا رہا ہے اور اب صورت حال یہ ہوگئی ہے کہ کرکٹ کے چاہنے والے…

”صرف ٹیم نہیں، کھلاڑی بھی ترقی کرگئے“

گرچہ کئی سالوں سے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی ایک روزہ کارکردگی مایوس کن ہے لیکن اسی عرصے میں ٹیسٹ میں انہوں نے مثالی کارکردگی پیش کی ہے۔ انگلستان کے خلاف سیریز میں بھی یہی سلسلہ جاری رہا جہاں پاکستان نے دو-صفر سے کامیابی حاصل کی اور ٹیسٹ کی…

ماہِ اکتوبر کا بہترین بلے باز، ڈی ولیئرز!

دورِ جدید کی کرکٹ کے بارے میں اگر یہ کہا جائے کہ یہ صرف بلے بازوں کا کھیل بن گئی ہے تو شاید غلط نہ ہو کہ کرکٹ کے اصول بھی اور پھر وکٹیں بھی گیندبازوں سے سوتیلا سلوک کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس لیے اکتوبر 2015ء کا مہینہ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں…

جنوبی افریقہ کا بلّا چارج، بھارت کی کمر ٹوٹ گئی

بیرونِ ملک بھارت کی کارکردگی جیسی بھی ہو، مگر اسے ہمیشہ "گھر کا شیر" سمجھا جاتا ہے، اور اس نے کئی بار یہ ثابت بھی کیا ہے۔ اسی سے اندازہ لگا لیں کہ 1991ء میں بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی سے لے کر آج تک جنوبی افریقہ کبھی بھارت کو اس کی سرزمین…

ہیجان خیز مقابلہ، نیوزی لینڈ پہلی بار عالمی کپ فائنل میں

جب جیت پکے ہوئے پھل کی طرح گود میں گر رہی تھی تو جنوبی افریقہ نے اسے گرم آلو سمجھا اور ہاتھوں سے گرادیا، اپنے مضبوط ترین شعبے فیلڈنگ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کو عالمی کپ 2015ء کے سیمی فائنل میں شکست سے دوچار ہوا جبکہ نیوزی لینڈ نے آخری لمحات…

جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ نئی تاریخ مرتب کرنے کے لیے بے چین

عالمی کپ 2015ء اب اپنے آخری مرحلے میں پہنچ چکا ہے، دنیا کی چار بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں مدمقابل آنے والی ہیں اور ان میں سے دو ہی حتمی مقابلے تک پہنچیں گی۔ پہلا سیمی فائنل کل یعنی 24 مارچ کو آکلینڈ میں میزبان نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ…

عرب امارات کو زیر کرکے جنوبی افریقہ کوارٹر فائنل میں

جنوبی افریقہ نے متحدہ عرب امارات کو 146 رنز سے شکست دے کر عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ مضبوط کرلی ہے لیکن اس مارجن سے جیتنے کے باوجود کچھ کمی دکھائی دی، وہ غلبہ نظر نہ آیا جو جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے خلاف مقابلوں میں…

زخمی شیروں کا بڑا شکار، پاکستان کے ہاتھوں جنوبی افریقہ کو شکست

آکلینڈ کے باسی بڑے خوش قسمت ہیں، انہیں عالمی کپ کے آغاز کے بعد ابتدائی دو ہفتے تک تو کوئی مقابلہ دیکھنے کو نہیں ملا لیکن جیسے ہی ٹیموں نے ایڈن پارک کا رخ کیا تو ہمیں عالمی کپ کے دو بہترین مقابلے دیکھنے کو ملے۔ پہلا مقابلہ سنسنی خیز کے ان…